ETV Bharat / entertainment

Sara Ali Khan at Ajmer dargah: سارہ علی خان اپنی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' کی ریلیز سے قبل اجمیر شریف درگاہ پہنچیں - سارہ علی خان اجمیر شریف درگاہ پہنچیں

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچیں، جس کی تصاویر اور ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔ اداکارہ اپنی آئندہ فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی تشہیر کے لیے راجستھان میں ہیں۔

سارہ علی خان اپنی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' کی ریلیز سے قبل اجمیر شریف درگاہ پہنچیں

author img

By

Published : May 22, 2023, 12:32 PM IST

اداکارہ سارہ علی خان نے اتوار کو راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی۔ وہ اپنی آئندہ فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کامیابی کے لیے دعا کرنے درگاہ پہنچی تھیں۔ سارہ کے اجمیر شریف درگاہ کے دورے کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے اور اس میں اداکارہ کو مداحوں سے گھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان ویڈیو میں سارہ کو درگاہ پر خادم کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کو سبز رنگ کے شلوار سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ پاپرازی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ درگاہ کی دیوار سے دھاگہ باندھتے ہوئے دعا کرتی نظر آرہی ہیں۔

درگاہ کے احاطے کے اندر داخل ہوتے ہی مداحوں نے اداکارہ کو گھیر لیا۔ سارہ کے سکیورٹی اہلکار بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں سارہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل ہاتھ جوڑتے ہوئے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں۔ سارہ کو اکثر مختلف مواقع پر مندروں اور درگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ سال 2021 میں سارہ نے اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ کا دورہ کیا تھا۔ اداکار نے اپنے دورے کی تصاویر شیئر کی تھی۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سارہ نے کیپشن میں لکھا تھا، ’’جمعہ مبارک‘‘۔ سارہ علی خان امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی سب سے بڑی اولاد ہیں۔ ان کا ایک بھائی ابراہیم علی خان بھی ہے جو جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والا ہے۔ امریتا اور سیف نے 2004 میں طلاق لے لی تھی۔

سارہ حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کرنے کے بعد ممبئی واپس آئی ہیں۔ وہ لکشمن اٹیکر کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی ریلیز کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ وہ پہلی بار وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کی اسٹار کاسٹ میں شریب ہاشمی اور راکیش بیدی بھی ہیں۔ میڈاک فلمز اور جیو اسٹوڈیوز کے تعاون سے یہ فلم 2 جون کو بڑے پردے پر آنے والی ہے۔ وکی اور سارہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے فی الحال راجستھان میں ہیں۔ اس کے علاوہ سارہ کی متعدد دیگر فلمیں آنے والی ہیں۔ اس میں میٹرو ان دنوں بھی شامل ہے، جس میں آدتیہ رائے کپور، انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سین شرما، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔ وہ اے وطن میرے وطن اور ہومی ادجانیہ کی فلم مڈر مبارک میں بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Sara Ali khan at Cannes سارہ علی خان نے کانز فلم فیسٹیول میں لہنگے کے بعد کالے آؤٹ فٹ سے مداحوں کا دل جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.