حیدرآباد: اداکارہ سارہ علی خان کو 'پٹودی خاندان کی شہزادی' کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی کے لیے شاہی لفظ کے ساتھ خود کو جوڑنا ایک بے تکی بات لگتی ہے۔ اپنی آنے والی فلم گیس لائٹ میں سارہ ایک شہزادی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو اپنے گمشدہ باپ کی تلاش میں ہے اور اس عمل میں وہ خود ایک خطرناک جال میں پھنس جاتی ہیں۔ فلم گیس لائٹ کی تشہیر کے دوران سارہ نے انکشاف کیا کہ حقیقی زندگی میں وہ خود کو شاہی نہیں سمجھتی ہیں۔Sara Ali Khan on Her Royal Background
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سارہ، جو سیف علی خان اور ان کی سابق اہلیہ امریتا کی بیٹی ہیں، نے کہا کہ جب لوگ سوچتے ہیں کہ وہ ایک شہزادی ہیں تو انہیں یہ 'بے تکی' بات لگتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو شاہی لفظ کے ساتھ نہیں جوڑتی ہیں۔ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی سارہ نے کہا کہ وہ اصل میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک عام سی لڑکی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ جوہو میں اپنی والدہ کے ساتھ گزارا ہے۔ 27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے والد سے ملنے باندرا جاتے ہوں۔ میں ہماچل پردیش اور کیدارناتھ اور جموں و کشمیر میں چھٹیاں گزارتی ہوں۔ میں سچ میں نہیں جانتی کہ شاہی ہونے کا مطلب کیا ہے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ سارہ کی آئندہ فلم گیس لائٹ 31 مارچ 2023 کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔اداکار آئندہ دو برسوں میں کچھ دلچسپ فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچ کے کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں سارہ کے ساتھ وکی کوشل نظر آئیں گی۔ اداکار اے وطن میرے وطن میں بھی نظر آئیں گی جو کہ 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کے پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں:اس عید پر اداکارہ سارہ علی خان کی طرح کچھ منفرد اور دلکش جوڑا بنائیں