ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی سپرہٹ جوڑی سپرہٹ فلم آوارہ پاگل دیوانہ 2میں نظر آسکتی ہے۔ بالی ووڈ فلمساز فیروز ناڈیاڈ والاسپرہٹ فلم آوارہ پاگل دیوانہ کا سیکول بنانے جا رہے ہیں۔ آوارہ پاگل دیوانہ میں اکشے کمار،سنیل شیٹی، پریش راول اور جانی لیور کا اہم کردار ہوگا۔اس فلم میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی اینٹری ہو گئی ہے۔ ایسے میں فلم میں زبردست دھمال ہونے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے فیروز نڈیاڈوالاکئی دیگر فنکارں کو فلم میں لینے کےبارے میں سوچ رہے ہیں۔ اس وقت سبھی ٹیکنیکل کرو پر کام کر رہے ہیں جس سے لوکیشن پر شوٹنگ اچھی ہو۔ فیروز نڈیاڈ والا فنکاروں کے ساتھ بیٹھ کر تاریخ پر کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اس سال یا اگلے سال کی شروعات میں شروع ہوگی۔
دوسری جانب بھوجپوری سنیما کے مشہور اداکار اروند اکیلا کلو کی فلم کون اپنا کون پرایا 28اپریل کو ریلیز ہوگی۔ شری پدماوتی پکچرس کے بینر تلے بنی بھوجپوری خاندانی فلم کون اپنا کون پرایا 28اپریل کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کے پروڈیوسر جگدیش کے اجانی کا کہنا ہے کہ فلم سماج کا آئینہ ہوتا ہے، سماج میں جو واقعات ہوتے ہیں اسے ہم پردے پر روبرو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر اروند چوبے نے کہا، میرے لئے کلو ہمیشہ سے لکی ثابت ہوئے ہیں۔ ہم دونوں کی ٹیوننگ بڑی ہی حیرت انگیز ہے۔ اس فلم میں وہ دوہرے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کو ہم نے پوری شدت کے ساتھ بنائی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار میں اروند اکیلا کلو، رکشا گپتا، منی بھٹا چاریہ، مایا یادو اور دیگر ہیں،مصنف سلل سدھاکر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Zehra Sehgal زہرہ سہگل نے اپنی آخری عمر تک لامحدود توانائی کے ساتھ فلموں میں کام کیا
یو این آئی