ETV Bharat / entertainment

Sana Khan on Removal of Barriers around Kaba: ثنا خان نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیر ہٹائے جانے پر خوشی ظاہر کی - ثنا خان نے خانہ کعبہ سے لگی بیرئیر ہٹانے پر خوشی ظاہر کیا

ثنا خان نے خانہ کعبہ کے گرد لگائے گئے بیریئر ہٹائے جانے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ثنا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔Barriers Remove Around Holy Kaaba

ثنا خان نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیر ہٹائے جانے پر خوشی ظاہر کی

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 1:03 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 4:01 PM IST

سال 2020 میں تفریحی دنیا کو الوداع کہنے والی بالی ووڈ کی سابق معروف اداکارہ ثنا خان نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر ہٹائے جانے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔Barriers Remove Around Holy Kaaba

ثنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر اپنے فالوروز کو اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ثنا ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ' کل میں نے ایک انتہائی خوش کردینے والی خبر سنی کہ خدا کے گھر خانہ کعبہ کے اطراف میں نصب کی گئی تمام روکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔اب ہم غلاف کعبہ یا کسوہ (كسوة الكعبة) کو چھو سکتے ہیں اور چوم سکتے ہیں اور عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔ میں اس خبر سے بہت زیادہ خوش ہوں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی حکومت نے تقریبا ڈھائی سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد خانہ کعبہ کے ارد گرد نصب کیےگئے حفاظتی روکاوٹوں کو ہٹادیا ہے، جسے کووڈ وبائی مرض کے دور میں احتیاطی اقدام کے طور پر لگایا گیا تھا۔

وہیں اس سال سوشل میڈیا انفلوئینسر ثنا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ حج اکبر ادا کیا۔ انہوں نے حج کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔ سابق اداکارہ نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' آخر کار گھر واپس آ گئی۔ اپنا پہلا حج کرتے ہوئے مجھے کیسا محسوس ہوا، اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ میں نے ہمیشہ اس کا خواب دیکھا تھا لیکن کبھی نہیں جانتی تھی کہ یہ خواب اتنا جلدی پورا ہو جائے گا… بہت کچھ سیکھنے کے لیے واپس آ رہی ہوں اور ان شاء اللہ میں جو تھی یا جو ہوں اس سے بہتر ہونے کی کوشش کروں گی۔

آپ کو بتادیں کہ اکتوبر 2020 میں اداکارہ نے اپنے اس فیصلہ سے سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ انسانیت کی خدمت کریں گی اور "خدا" کے احکامات پر عمل کریں گی۔ اتنا ہی نہیں ثنا خان نے اپنے ماضی کو مٹانے کے لیے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیے تھے۔ بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے ایک ماہ بعد سابق اداکارہ نے سورت کے تاجر انس کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:Sana Khan on Quitting Showbiz: ثنا خان نے اس خوفناک خواب کی وجہ سے فلمی دنیا چھوڑ دیا

Last Updated : Aug 4, 2022, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.