سابق اداکارہ ثنا خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر انس صیاد کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جون کے آخر تک بچے کو جنم دیں گی۔ اداکار نے نومبر 2020 میں اسلام کے خاظر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے فورا بعد انہوں نے مفتی انس سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی تھی۔ Sana Khan Pregnancy News
ثناء نے اس سال فروری میں عمرہ کے دوران اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک خوشخبری کا ذکر کیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی یہ خوشخبری کیا ہے۔ لیکن کئی سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگالیا تھا کہ وہ حاملہ ہیں۔ ثنا نے سفید لباس میں اپنی اور انس کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'الحمدللہ بہت خوش ہوں۔ یہ عمرہ کسی وجہ سے بہت خاص ہے جسے ان شاء اللہ جلد ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گی۔ اللہ آسان کرے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اب ثنا نے ایک انٹرویو میں اپنے حمل کی تصدیق کی ہے۔ ' میں اس کا انتظار کر رہی ہوں۔ ظاہر ہے کہ مکمل طور پر یہ ایک مختلف سفر ہے۔ جذباتی طور پر میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کر رہی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک خوبصورت سفر ہے۔ میں اپنے بچے کو اپنی بانہوں میں لینے کا انتظار کر رہی ہوں'۔ ثنا نے اقراء ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں حاملہ ہونے کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے جڑواں بچے ہونے کی بات سے انکار کیا۔
فروری میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران ثنا نے انس کے ساتھ مزید تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ مکہ کے سامنے نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے اس پوسٹ کا کیپشن دیا تھا ' رزق کا مطلب ایک متقی شوہر/بیوی بھی ہے جو آپ کا خیال رکھتا ہے۔میاں بیوی کے درمیان جو محبت ہوتی ہے اس سے بڑھ کر کوئی محبت نہیں ہوتی۔ اللہ ہمارے دلوں میں ایک دنیا کے لیے ہمیشہ محبت رکھے۔ اور ایک دوسرے کے لیے ہمارے دلوں میں رحم رکھے۔ جب وہ مجھے اس طرح دیکھتے ہیں تو میں شرمانا روک نہیں پاتی۔ اللہ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں جگہ بہترین سے نوازے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ثنا اور انس نے 2020 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے نے ثنا نے لکھا کہ 'اللہ کے لیے ایک دوسرے سے پیار کیا۔ اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا۔ اللہ ہمیں اس دنیا میں متحد رکھے۔ اور ہمیں جنت میں ملا دے'۔