ETV Bharat / entertainment

Sana Khan Pregnancy Rumours: ثنا خان اور انس سید کیلئے یہ عمرہ خاص، مداحوں نے پوچھا 'کیا آپ امید سے ہیں' - sana khan pregnant

بالی ووڈ کو خیرآباد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان اپنے شوہر انس سید کے ہمراہ عمرہ کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔ ثنا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس عمرہ کو بے حد خاص قرار دیا ہے۔

ثنا خان اور انس سید کے لیے یہ عمرہ خاص، مداحوں نے پوچھا 'کیا آپ حاملہ ہیں'

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 10:36 AM IST

سابق اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر انس سید عمرہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ جوڑے نے تصاویر شیئر کر اس کی جانکاری دی ہے۔ اتوار کے روز انسٹاگرام پر دونوں نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ' یہ عمرہ ان کے لیے بے حد خاص ہے'۔ ان کے اس پوسٹ شیئر کرنے کے چند لمحوں بعد مداحوں نے ان کے جلد ہی والدین بننے کی قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں۔ Sana Khan Pregnancy Rumours

پہلی تصویر میں یہ جوڑا احرام میں نظر آرہا ہے۔ دونوں صوفے پر بیٹھے کیمرے کے لیے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ دوسری تصویر میں انہیں ایک طیارے کے اندر دیکھا گیا ہے۔ دونوں بیٹھے ہوئے کیمرا کے سامنے مسکراتے نظر آئے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'الحمدللہ بہت خوش ہوں۔ یہ عمرہ کسی وجہ سے بہت خاص ہے جسے ان شاء اللہ جلد ہی سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اللہ آسان کرے'۔

اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ 'اللہ آپ کو صحت مند بچے سے نوازے، ماشاء اللہ'۔ وہیں ایک صارف نے لکھا کہ ' الحمدللہ مجھے لگتا ہے کہ آپ دونوں جلد ہی والدین بننے والے ہیں، ان شاء اللہ'۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ 'آپ ماں بننے والی ہیں؟؟؟ کیا اسی لیے یہ عمرہ خاص ہے؟'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' آپ ماشاء اللہ ماں بننے والی ہیں۔ میں یہ ایک مہینے سے جانتی تھی، مبارک ہو'۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ثنا اپنے شوہ انس کے ساتھ اپنے پہلے حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔ انسٹاگرام پر ثنا نے انس کے ساتھ مکہ پہنچنے کے بعد ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ' انس سید کے ساتھ زندگی کے سب سے خوبصورت سفر کا تجربہ کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی'۔ ثنا نے انس کے ساتھ مکہ جانے سے پہلے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی اور کہا تھا کہ ' یہ میرا پہلا حج ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میری آنکھیں سوجی ہوئی ہیں۔ میں یقیناً بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ میرا خواب تھا جو اللہ نے آج پورا کیا ہے... یہ حیرت انگیز ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'اللہ کا احسان (خدا کا فضل)۔ میرے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں... وہاں اترنے کا انتظار نہیں کر سکتی'۔

ثنا نے سال 2020 میں اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے 20 نومبر 2020 کو ایک نجی تقریب میں مفتی انس سید کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کرنے کے صرف ایک ماہ بعد ہی شادی کر لی۔ سال 2021 میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ثنا نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں:Sana Khan on Removal of Barriers around Kaba: ثنا خان نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیر ہٹائے جانے پر خوشی ظاہر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.