ETV Bharat / entertainment

Salman's security Beefed up: سدھو موسے والا کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی میں اضافہ

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 2:57 PM IST

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی پولیس سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ موسے والا کے قاتلوں نے ایک بار سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔ Salman's security beefed up

سدھو موسے والا کی موت کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی بڑھائی گئی

حیدرآباد: معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد اب دیگر پنجابی گلوکاروں کی سکیورٹی پر سوال اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔ وہیں ان سب کے درمیان پولیس نے سپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دراصل اس واردات کے بعد یہ بات سامنے آرہی ہے کہ سدھو موسے والا کے قاتلوں نے ایک بار سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔ Salman's security Beefed up

میڈیا رپورٹس کے مطابق سِدھو کے قتل کا منصوبہ دہلی کے تہاڑ جیل میں بنایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس وشنوئی نے کینیڈا میں بیٹھے گینگسٹر گولڈی برار سے ورچوئل طریقے سے بات کی تھی۔ واضح رہے کہ وشنوئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکار سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ واضح رہے کہ لارنس وشنوئی نے کالے ہرن کیس میں سلمان خان کو مارنے کی سازش رچی ہے، کیونکہ وشنوئی سماج میں کالے ہرن کی پوجا کی جاتی ہے۔ سلمان خان نے راجستھان میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا، جس کے لیے انہیں جیل جانا پڑا تھا۔ اسی وقت لارنس وشنوئی نے 2018 میں ایک عدالت کے باہر کہا تھا کہ 'ہم سلمان خان کو مار دیں گے۔

وہیں سال 2020 میں پولیس نے وشنوئی کے ایک قریبی ساتھی راہل عرف سنی کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران سنی نے پولیس کو بتایا تھا کہ سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش رچی جارہی ہے اور قتل کی سازش کرنے کے لیے وہ ممبئی بھی گئے تھے۔ واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو اتوار کو پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کر دیا گیا۔ جس کے بعد کینیڈا میں بیٹھے ایک گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ Sidhu Moosewala Murder

مزید پڑھیں: Sidhu Moose wala Death: بالی ووڈ نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.