ETV Bharat / entertainment

Salma Khan Birthday: سلمان خان کی والدہ سلمی خان کی سالگرہ پر ہیلن نے رقص کیا، گلوکارہ ہرشدیپ نے جھلکیاں شیئر کی - سلمی خان کی سالگرہ تقریب میں ہیلن کا رقص

سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی 80 ویں سالگرہ تقریب کی کچھ تصاویر منطر عام پر آئی ہیں۔ اس سالگرہ کی شاندار تقریب میں جہاں مشہور گلوکارہ ہرشدیپ کور نے گانا گایا، وہیں ہیلن نے اپنے 'مقبول نغموں' پر رقص بھی کیا۔ Salma Khan Birthday

سلمان خان کی والدہ سلمی خان کی سالگرہ پر ہیلن نے رقص کیا، گلوکارہ ہرشدیپ نے جھلکیاں شیئر کی

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 9:49 AM IST

گلوکارہ ہرشدیپ کور نے اداکار سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کی کچھ جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ بدھ کے روز انسٹاگرام پر ہرشدیپ نے کچھ تصاویر شیئر کی۔ پہلی تصویر میں ہرشدیپ کور سلمیٰ کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں اگلی تصویر میں تجربہ کار اداکار ہیلن گلوکار کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر میں ہیلن کسی کو روکنے کا اشارہ کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ ہرشدیپ ان کی طرف پیار سے مسکراتی نظر آرہی ہیں۔Salma Khan Birthday

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں ہرشدیپ سلمان کی بہن ارپیتا خان شرما کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ وہیں ان ان تصاویر میں سے ایک میں ہرشدیپ اپنے شوہر منکیت سنگھ اور ہیلن کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس موقع پر ان سب نے سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔

ہرشدیپ نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ' خوبصورت سلمی خان جی کے لیے ان کی80 ویں سالگرہ کی تقریب میں پرفارم کرنے پر مجھے بہت خاص محسوس ہوا! سب سے پیارے ارپیتا خان شرما اور الویرا شاندار میزبان رہے اور مجھے محسوس ہوا کہ میں ان کے خاندان کا ہی ایک حصہ ہوں۔ اس کے علاوہ ہیلن جی سے ملاقات کی اور انہوں نے اپنے لیجنڈری گانوں پر رقص کرکے اس تقریب میں چار چاند لگادی۔ تمام محبتوں اور گرمجوشی کے لیے شکریہ'۔

وہیں اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'واہ، یہ اعزاز کی بات ہے، مبارک ہو'۔

ہرشدیپ کور نے کئی بالی ووڈ فلموں میں پلے بیک گلوکاری کی ہے۔ وہ اپنے بلاک بسٹر نغموں جیسے فلم یہ جوانی ہے دیوانی کا کبیرا ، سلمان خان کی فلم فلم پریم رتن دھن پایو کا جلتے دئیے، رئیس کا مقبول گانا ظالمہ، عالیہ بھٹ کی فلم راضی کا دلبرو سمیت کئی گانوں کے لیے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ تجربہ کار بالی ووڈ مصنف سلیم خان نے سال 1964 میں سلمیٰ خان کے ساتھ شادی کی۔ وہ سلمان خان، سہیل خان ارباز خان اور الویرا خان کے والدین ہیں۔ وہیں سال 1980 میں سلیم خان نے مشہور بالی ووڈ اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی۔

سلمان فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش دگوبتی بھی نظر آئیں گے۔ فلم کو سلمان کے پروڈکشن بینر سلمان خان فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.