ETV Bharat / entertainment

SK's Bodyguards Pushes Vicky: سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا، وائرل ویڈیو پر وکی کے مداحوں کا ردعمل - آئیفا میں سلمان خان اور وکی کوشل

آئیفا 2023 سے سلمان خان اور وکی کوشل کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جب وکی کوشل، سلمان خان سے ہاتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تب سلمان خان کے باڈی گارڈ انہیں پیچھے کی طرف دکھیل دیتے ہیں۔

سلمان خان کے باڈی گارڈ نے وکی کوشل کو دھکا دیا

author img

By

Published : May 26, 2023, 10:36 AM IST

Updated : May 26, 2023, 2:20 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان عام طور پر اپنی دوستی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تاہم اب وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار کا ایک مختلف رخ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سلمان خان اور وکی کوشل کی آئیفا 2023 سے سامنے آئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور شائقین وکی کے ساتھ ہوئے برے رویے سے خوش نہیں ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی سلمان کو دیکھتے ہوئے ان سے ملنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں لیکن دبنگ اداکار کے باڈی گارڈ انہیں پیچھے کی طرف دکھیل دیتے ہیں۔SK's bodyguards pushes Vicky

وکی کوشل کو مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ابوظہبی میں جاری آئیفا ایوارڈ میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ویڈیو میں وکی مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان اور ان کی سیکیورٹی وہاں سے گزرتے نظر آرہے ہیں۔ سلمان کے سیکیورٹی گارڈ وکی کو پیچھے دھکیل دیتے ہیں اور انہیں ٹائیگر 3 کے اداکار سے ہاتھ ملانے سے بھی روکتے ہیں۔

وکی بھی ہاتھ ملانے کے لیے سپر اسٹار کی جانب اپنا ہاتھ بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہاں انہیں پیچھے دکھیل دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت شیئر کر رہے ہیں جس سے اب سوشل میڈیا میں ایک جنگ چھڑ گئی ہے۔ جہاں وکی کے مداح اس ویڈیو پر کافی تنقید کر رہے ہیں وہیں سلمان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کا دفاع کر رہےہیں۔

اس ویڈیو نے انٹرنیٹ کو دو گروہ میں تقسیم کردیا ہے۔ جہاں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان کا وکی کے ساتھ برتاؤ بدتمیزی والا تھا، جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیا۔ ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ سلمان کا وکی کے ساتھ ایسا رویہ۔ اچھا نہیں لگتا'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' یہ بدتمیزی تھی'۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ' یہ کوئی دوستانہ گفتگو نہیں لگ رہی۔ دونوں غصے میں نظر آتے ہیں۔ وکی نے جو کچھ کہا اس پر سلمان نے اپنا کوئی جواب نہیں دیا'۔ اس تنقید کے جواب میں سلمان کے ایک پرجوش مداح نے تبصرہ کیا کہ ' سلمان جب آئے تو وہ وکی کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے، وہ مغرور نہیں ہیں اور ان کے دل میں وکی کے خلاف کچھ نہیںہے وہ پہلے ہی مل چکے ہیں۔ کچھ مداح ہر چیز میں نفرت ہی دیکھتے ہیں'۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے جمعرات کو ابوظہبی میں آئیفا ایوارڈز 2023 کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی بہت متوقع فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ انشاء اللہ دیوالی پر آپ سب کو ٹائیگر کو دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یہ واقعی ایک تناؤ کن شوٹ رہا، لیکن یہ اچھا تھا'۔

مزید پڑھیں: Salman Khan hugs a fan: سلمان خان کی نوجوان پرستار کو گلے لگانے کی پیاری ویڈیو وائرل، دیکھیں

Last Updated : May 26, 2023, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.