ETV Bharat / entertainment

BOX OFFICE COLLECTION باکس آفس پر سو کروڑ کمانا کوئی بڑی بات نہیں، ہماری نظریں ہزار کروڑ پر ہونی چاہیے: سلمان خان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 11:52 AM IST

کنگ خان کی جوان باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہی ہے۔ ایسے میں سلمان خان کا کہنا ہے کہ اب فلم انڈسٹری کے لیے 100 کروڑ کا کلیکشن معمولی بات ہوگئی ہے۔ سلمان کے مطابق اب 1000 کروڑ کے کلیکشن پر نظر ہونی چاہیے۔ Bollywood Superstar Salman Khan on Earnings of the films

Salman Khan says 100 cr number no longer benchmark

حیدرآباد: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے لیے سال 2023 فلموں کے لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آرہا ہے۔ رواں سال سلمان خان کی صرف ایک فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز ہوئی۔ فلم باکس آفس پر ناکام رہی اور خود سلمان کے مداحوں کو بھی یہ فلم پسند نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 رواں سال کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

شائقین کو اس فلم سے بہت امیدیں ہیں۔ اس سے قبل، سلمان خان کو پنجابی فلم اسٹار گپی گریوال کی آنے والی فلم موجا ہیے موجا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں دیکھا گیا تھا۔ یہاں سلمان خان اپنی ہی فلم کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ سلمان خان نے کہا کہ آج کے دور میں کسی بھی فلم کے لیے 100 کروڑ روپے کمانا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن اب ہماری نظر 1000 کروڑ روپے کی کمائی پر مرکوز ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:باکس آفس پر تیرہویں دن بھی 'جوان' کی بادشاہت قائم

سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان نے باکس آفس پر 110 کروڑ کا بزنس کیا، جب کہ فلم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔ گپی کے ٹریلر لانچ کے موقع پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ 'موجودہ دور میں فلمیں کمائی کے نئے ریکارڈ توڑ رہی ہیں اور اسے دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ 500 کروڑ روپے کمانا ایک عام سی بات ہو گئی ہے ۔آج کے دور میں 100 کروڑ کمانا ایک کروڑ کمانے جیسا ہے۔ 400-500-600 کے اعداد و شمار فلم انڈسٹری کے لیے بہت اہم ہو گئے ہیں، یہاں تک کہ علاقائی سینما بھی اب 100 کروڑ روپے کی کمائی کر رہا ہے، ایسے میں ہماری نظریں 1000 کروڑ روپے کے کلیکشن پر ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.