حیدرآباد: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے راموجی فلم سٹی پہنچے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہاں کے ماحولیات سے متعلق ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان جوگینا پلی سنتوش کمار کے ذریعہ شروع کیے گئے شجرکاری مہم 'گرین انڈیا چیلنج' کے تحت راموجی فلم سٹی میں پودے لگائے۔سلمان نے راموجی فلم سٹی کے ایڈونچر کیمپس میں ایک پودا لگایا۔
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لیے ضروری ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ گرین انڈیا چیلنج آنے والی نسلوں کے لیے ایک اچھا پروگرام ہے۔ ہر ایک کو انڈیا چیلنج میں حصہ لینا چاہیے۔ سلمان خان نے رکن پارلیمان سنتوش کمار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ پروگرام آنے والی نسلوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ یہ 160 ملین صرف پودے نہیں ہیں، یہ قابل تعریف بات ہے کہ مستقبل میں ایمیزون جنگل کی طرح ہمیں بھی اس سے ایک خوشحال جنگل ملے گا۔ اس لیے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیں اور اس میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔
سلمان نے اپنے مداحوں سے ماحول کے تحفظ کے لیے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو ماحولیاتی تحفظ اور پودے لگانے کے لیے بیدار کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے مداحوں کو چھاؤں کی سخت ضرورت ہے، اس لیے وہ اپنا چھاؤں خود بنائیں گے اور ایک ایک پودا ضرور لگائیں گے'۔
رکن پارلیمان سنتوش نے سلمان کو گرین انڈیا چیلنج کی ضرورت اور درختوں کے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ سنتوش کمار نے بتایا کہ اس گرین انڈیا چیلنج کے ذریعے اب تک 16 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جا چکے ہیں، جسے انہوں نے پانچ سال پہلے شروع کیا تھا۔
مزید پڑھیں: Kabhi Eid Kabhi Diwali: دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان کی حیدرآباد آمد متوقع