ETV Bharat / entertainment

Salman Khan hugs a fan: سلمان خان کی نوجوان پرستار کو گلے لگانے کی پیاری ویڈیو وائرل، دیکھیں - سلمان خان کی مداح کو گلے لگانے کی ویڈیو

سلمان خان کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں وہ ایک نوجوان مداح کو گلے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی یہ پیاری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سلمان خان کی نوجوان پرستار کو گلے لگانے کی پیاری ویڈیو وائرل، دیکھیں

author img

By

Published : May 25, 2023, 3:10 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں میں بچوں اور نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ بچے سلمان خان کو ایکشن اوتار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار کو ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جہاں سے ان کی ایک پیاری ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ایک بچہ سلمان خان کو زور سے گلے لگاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔Salman Khan hugs a fan

پاپرازی کی جانب سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں سلمان خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کے ساتھ داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی اداکار ائیرپورٹ کے دارخلی دروازے کی جانب بڑھتے ہیں انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ ایک نوجوان پرستار ان سے ملنا چاہتے ہے اور وہ یہ دیکھ کر رُک جاتے ہیں۔ جس کے بعد ایک بچہ دوڑ کر آتے ہوئے اداکار کو زور سے گلے لگا لیتا ہے۔ ویڈیو میں سلمان کے چہرے پر مسکراہٹ نظر آتی ہے۔

شائقین نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' جس اسٹار کو سب سے زیادہ غلط سمجھ گیا وہ یہ ہیں، لیکن مجھے ان سے بہت پیار ہے'۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' یہ انسان باہر سے جتنا اچھا ہے اتنا اندر سے بھی ہے'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' اسٹار ہو تو سلمان خان جیسا'۔

سلمان حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ جمعرات کو انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہیں کندھے پر معمولی چوٹ آئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ' جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو تب وہ کہتے ہیں دنیا کو چھوڑو پانچ کلو کا ڈمبل اٹھا کر دکھاؤ'۔ اس سال کے شروع میں سلمان نے سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا ۔ وہ فلم میں اپنے ٹائیگر کے کردار میں نظر آئے تھے۔سلمان آخری بار کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں:Salman Khan death threat row: سلمان خان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر برطانیہ میں ایک بھارتی طالب علم کو لک آؤٹ نوٹس جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.