ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Down with Dengue: سلمان خان ڈینگی میں مبتلا، اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے - کرن جوہر بگ باس کی میزبانی کریں گے

سلمان خان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈینگی کی تشخیص کے بعد اداکار نے اپنی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اور بگ باس 16 کی شوٹنگ روک دی ہے۔ Salman Khan Down with Dengue

سلمان خان ڈینگی میں مبتلا، اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 10:08 AM IST

سپراسٹار سلمان خان ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ چار پانچ دنوں سے بیمار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈینگی کی وجہ سے انہوں نے اپنے آئندہ پروجیکٹس کی شوٹنگ منسوخ کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کچھ ہفتے اب بگ باس 16 کی میزبانی نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر نے اداکار کو کوئی بھی جسمانی مشقت نہیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اب شو میں ان کی جگہ فلمساز کرن جوہر لے سکتے ہیں۔Salman Khan Down with Dengue

سلمان خان گزشتہ دو ہفتوں سے اپنی آئندہ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ فلم کا عملہ اس وقت فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ شوٹنگ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ سلمان خان جلد صحت یاب ہونے کے بعد ان کے ساتھ شوٹنگ شروع کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی کی وجہ سے سلمان خان اس ویک اینڈ پر بگ باس کی میزبانی نہیں کریں گے اور اب کرن جوہر ٹی وی ریئلٹی شو کے لیے ویک اینڈ اسپیشل کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

پچھلے سال کرن جوہر نے بگ باس او ٹی ٹی کے پہلے سیزن کی میزبانی کرکے سب کو محظوظ کردیا تھا۔ انہوں نے ووٹ پر نشر ہونے والے بی بی او ٹی ٹی کے پورے سیزن کی میزبانی کی۔ وہیں دبنگ اداکار کے بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد کرن نے بگ باس 16 کے ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے شوٹ بھی کیا ہے۔ ناظرین جلد ہی ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں کرن جوہر کو شو کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں

شو کے قریبی ذرائع کے مطابق اگلے چند دنوں میں فلمساز و پروڈیوسر کرن جوہر بگ باس 16 میں نظر آئیں گے۔ سلمان کی غیر موجودگی میں کرن جوہر اس ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے اوربی بی 16 کے کنٹیسٹنٹ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس ہفتے شکروار کا وار ہونے کے امکان کم ہیں، ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرن اسپیشل ایپی سوڈ سے ناظرین کی تفریح کر پائیں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Bitten by Snake: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو سانپ نے کاٹا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.