ETV Bharat / entertainment

Salman Khan's Audition tape فلم میں نے پیار کیا سے سلمان خان کا آڈیشن کلپ سامنے آیا، دیکھیں - Salman Khan Maine Pyar Kiya audition

سورج برجاتیا کی فلم میں نے پیار کیا کے لیے سلمان خان کی جانب سے دیا گیا آڈیشن ٹیپ آن لائن منظر عام پر آیا ہے۔

فلم میں نے پیار کیا سے سلمان خان کا آڈیشن کلپ سامنے آیا، دیکھیں

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 3:21 PM IST

سلمان خان نے 1989 میں سورج برجاتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں نے پیار کیا سے اپنے کرئیر کا اغاز کیا۔ اس فلم نے راتوں رات سلمان خان کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا۔ اس فلم کے بعد سلمان خان کو ہم نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا اور اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ سورج برجاتیا سلمان خان کو اس فلم کا حصہ نہیں بنانا چاہتے تھے۔ Salman Khan's Audition tape

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

سلمان خان اس فلم کے لیے دیا گیا آڈیشن ٹیپ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دوبارہ منظر عام پر آیا۔ اس میں 22 سالہ سلمان کو ایک گٹار اور گلاب کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یوٹیوب پر کئی مداحوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' کس کو معلوم تھا کہ یہ چہرہ ایک دن بھارت پر راج کرے گا'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' راجشری پروڈکشن کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں سلمان خان دیا '۔

واضح رہے کہ پنک ولا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں سورج برجاتیا نے کہا کہ جب وہ میں نے پیار کے لیے کوئی نئے اداکار کی تلاش میں تھے تب سلمان نے ان پر کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'پہلے ہم نے سوچا کہ سلیم خان کا بیٹا ہمارے ساتھ کیوں کام کرنا چاہے گا، اس لیے میں نے پیغام بھیجا کہ وہ مجھ سے ملنے آئے اور جب وہ آیا تب وہ بالکل بہت چھوٹا سا لگا، وہ باہر ریسپشن پر بیٹھا تھا۔۔ میں نے کہا کہ یہ کیسا ہیرو ہے۔۔ اس نے مجھے اپنی تصویریں دی اور وہ تصویریں جادوئی لگی ۔ ہمیں اس کا دوسرا آڈیشن اچھا لگا اور ہم نے فلم کے لیے اسے سائن کرلیا۔

سورج نے سلمان کے ساتھ ہم آپ ہیں کون اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلمیں بنائی۔ کچھ سال قبل ان دونوں کی جوڑی نے ایک اور کامیاب فلم پریم رتن دھن پایو دی۔ واضح رہے کہ میں نے پیار کیا 80 کی دہائی کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ بھاگیہ شری نظر آئی تھیں جو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔

مزید پڑھیں:Salman Khan buys Bulletproof Car: دھمکیوں کے بیچ سلمان خان نے بلٹ پروف ایس یو وی گاڑی خریدی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.