ETV Bharat / entertainment

Salman Khan and Katrina Kaif: گنپتی پوجا میں ساتھ نظر آئے سلمان خان اور کترینہ کیف

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے گنیش چترتھی کے موقع پر گھر میں پوجا کا اہتمام کیا تھا جہاں کترینہ کیف اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ پہنچی۔

گنپتی پوجا میں ساتھ نظر آئے سلمان خان اور کترینہ کیف

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 11:04 AM IST

حیدرآباد: گنیش چترتھی (31 اگست) کے موقع پر بالی ووڈ ہستیوں کے گھروں میں رونق نظر آرہی ہے۔مشہور شخصیات نے گنیش چترتھی کا تہوار بہت دھوم دھام سے منایا۔ وہیں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر آیوش شرما نے بھی اس موقع پر گھر میں پوجا کا اہتمام کیا۔ سلمان خان سمیت ان کی پوری فیملی نے اس پوجا میں شرکت کی اور کئی بالی ووڈ ستارے بھی ارپیتا کے گھر پہنچے۔ ان مہمانوں کی فہرست میں کترینہ کیف بھی تھی، جہاں وہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ پہنچی تھیں۔Salman Khan and Katrina Kaif

سلمان خان سفید شرٹ اور ڈینم میں بہن ارپیتا کے گھر پوجا کرنے پہنچے۔ جہاں سے سلمان خان نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے

اس کے ساتھ ہی سب کی نظریں گنپتی پوجا میں نئے شادی شدہ جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل پر ٹکی رہیں۔ جہاں کترینہ خوبصورت سلوار قمیص میں نظر آئیں وہی وکی کوشل پیلے رنگ کے کرتہ اور سفید پاجامے میں نظر آئے۔ یہاں کترینہ اور وکی ایک دوسرے کے ساتھ تصویر کھینچاتے نظر آئے۔

اس سے قبل اداکار رتیش دیش مکھ اپنی اہلیہ جینیلیا ڈی سوزا اور دونوں بچوں کے ساتھ ارپیتا خان شرما کے گھر پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور سلمان خان کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے والی ہے۔ دونوں ٹائیگر 3 میں نظر آنے والے ہیں۔وہیں کترینہ کیف تمل سپراسٹار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم کرسمس میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فون بھوت میں سدھارتھ چتورویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس کےساتھ وہ فرحان اختر کی فلم جی لے ذرا میں عالیہ بھٹ اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:کترینہ کیف کی معصوم ادائیں آپ کو دیوانہ کردیں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.