ETV Bharat / entertainment

Salaam Venky Trailer Out کاجول کی نئی فلم 'سلام وینکی' کا ٹریلر ریلیز، عامر خان کی بھی جھلک نظر آئی - کاجول کی آئندہ فلم سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

کاجول اپنی آئندہ فلم 'سلام وینکی' کے ٹریلر میں ایک مضبوط ماں کے کردار میں نظر آرہی ہیں، جو اپنے معذور بیٹے کی ہمت اور حوصلہ بننے کے ساتھ اس کی آخری خواہش پوری کرنا چاہتی ہیں۔ Salaam Venky Trailer OUT

کاجول کی آئندہ فلم ' سلام وینکی' کا ٹریلر ریلیز، عامر خان کی بھی جھلک نظر آئی

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 3:22 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کی اداکارہ کاجول کی اگلی فلم 'سلام وینکی' کا ٹریلر پیر کے روز یوم اطفال کے موقع پر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں کاجول ایک باہمت خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے بیٹے کی جان لیوا بیماری کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جذباتی ہے۔ فلم میں کاجول کے بیٹے کا کردار وشال جیٹھوا ادا کر رہے ہیں۔ راہل بوس، راجیو کھنڈیلوال، آہانا کمرا اور پرکاش راج بھی اہم کردار میں ہیں۔ لیکن جس چیز نے مداحوں کی تجسس میں اضافہ کیا ہے وہ ہے ٹریلر کے آخر میں عامر خان کا نظر آنا۔Salaam Venky Trailer OUT

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

'سلام وینکی' کے 2.17 منٹ کے ٹریلر میں ماں اور بیٹے کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ کاجول ایک بہادر ماں کے طور پر اپنے بیٹے کی زندگی کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ کاجول کا بیٹا ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہے، جس کی دیکھ بھال کے لیے کاجول دن رات محنت کر رہی ہیں۔یہ فلم بچوں کے لیے ماں کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔ یہ سچی کہانی پر مبنی ہے۔

ٹریلر کاجول کے کردار سجتا اور ان کے بیٹے وینکی (وشال جیٹھوا کی طرف سے ادا کیا گیا) کے ہنسی مذاق والے رشتے کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ وینکی شدید بیمار ہے اور وہ وہیل چیئر سے اٹھ نہیں سکتا۔ ٹریلر میں مقبول فلم آنند کا مشہور مکالمہ 'زندگی لمبی نہیں بڑی ہونی چاہیے بابو مشائے' کا استعمال کیاگیا ہے۔ اس درمیان وینکی سے مرنے سے پہلے اپنی ماں اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتا ہے، لیکن سجاتا اس خواہش کو پورا کرنے سے انکار کردیتی ہے۔ٹریلر میں ماں اور بیٹے کے جذباتی رشتے کو دکھایا گیا ہے، جو آپ کے دل کو چھو لے گا۔ وہیں ٹریلر کے آخر میں عامر خان نظر آتے ہیں۔

مشہور تمل اداکارہ ریوتی نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ فلم رواں سال 9 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ وہیں کاجول کے دیگر پروجیکٹس کے بارے میں بات کریں تو وہ جلد ہی او ٹی ٹی پر قدم رکھنے والی ہیں۔ اداکارہ دی گڈ وائف۔ پیار، قانون، دھوکہ' کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: Kajol Shares pic on Children's Day: یوم اطفال کے موقع پر کاجول نے اپنی بہن تنیشا کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.