ETV Bharat / entertainment

Web Series On Fatima Jinnah:پاکستانی اداکارہ سجل علی 'فاطمہ جناح' کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی - سجل علی فاطمہ جناح کے کردار میں

پاکستان کی سیاسیتداں فاطمہ جناح پر ایک ویب سیریز جلد ریلیز ہونے والی ہے، جس میں فاطمہ کا کردار پاکستان کی مشہور اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی کرنے والی ہیں۔Web Series On Fatima Jinnah

پاکستانی اداکارہ سجل علی 'فاطمہ جناح' کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 11:24 AM IST

پاکستانی تفریحی صنعت کی مقبول اداکارہ سجل علی جلد ہی پاکستان کی سیاسیتداں فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہ ایک ویب سیریز ہونے والی ہے، جس میں فاطمہ جناح کی زندگی کے ہر پہلو کو اسکرین پر ابھارنے کی کوشش کی جائے گی، اس لیے سیریز میں تقسیم ہند کے دنوں کو بھی دکھایا جائے گا۔ پاکستان میں مادر ملت کے نام سے جانے جانی والی فاطمہ جناح کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سیریز کی ہدایتکاری بھی کر رہے ہیں۔Web Series On Fatima Jinnah

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سیریز کا ٹائٹل فاطمہ جناح کے نام پر ہی رکھا گیا ہے۔اس سیریز میں سجل علی کے علاوہ سمعیہ ممتاز اور سندس فرحان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگی۔ اس ویب سیریز کو تین سیزن میں ریلیز کیا جائے گا اور ہر سیزن 15 اقساط پر مشتمل ہوگا۔

پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کے بچپن اور جوانی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جس میں تقسیم ہند سے قبل رونما ہوئے حالات کو کیمرے میں سمٹنے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسرے سیزن میں آزادی کے دنوں کی کہانی کو پیش کیا جائے اور تیسرے سیزن میں تقسیم ہند کے بعد کی فاطمہ جناح کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔ ہدایتکار کی کوشش ہے کہ ہر سیزن میں فاطمہ کا کردار الگ الگ اداکار ادا کریں۔

اس ویب سیریز کی پہلی قسط رواں ماہ 14 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ حالانکہ میکرز نےریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کوئی جانکاری نہیں شیئر کی ہے۔

وہیں جب سے سوشل میڈیا پر سجل علی کی اس ویب سیریز میں کام کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ لوگ انہیں یہ کہہ کر ٹرول کر رہے ہیں کہ وہ فاطمہ جناح کی طرح نظر نہیں آئیں گی۔ اس ٹرولز پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شو کے ہدایتکار نے ایک نیووائر سے کہا ہے کہ' اس پر میرا جواب یہ ہوگا کہ اگر کسی نے نیٹفلکس پر دی کراؤن کو دیکھا ہے، تو کیا آپ کے خیال میں اولیویا کولمین ملکہ الزبتھ II کی طرح نظر آتی ہیں؟

کیا وہ کلیئر فوئے کی طرح نظر آتی ہے؟ وہ ان کی طرح نہیں دکھتی ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ تمام اداکار جنہوں نے نیٹفلکس شو میں الزبتھ کا کردار ادا کیا ہے وہ ملکہ سے مشابہت بھی نہیں رکھتے! یہ سب اداکاری کے بارے میں ہے۔ ۔ دنیا آگے بڑھ چکی ہے، ہمیں بھی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے'۔

واضح رہے کہ سجل علی کے حوالے سے ایک خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک انٹرنیشنل فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ میں نظر آنے والی ہیں سجل علی نے 29 جولائی کو اپنی پہلی بین الاقوامی پروجیکٹ کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی تھی۔ اس تصویر میں وہ سر میں دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں۔اس فلم میں بھارتی اداکار شبانہ اعظمی بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری مشہور بھارتی ہالی ووڈ ہدایتکار شیکھر کپور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Sajal Ali First International Project: اداکارہ سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.