ETV Bharat / entertainment

Saba Azad celebrates Christmas: صبا آزاد نے ریتک روشن اور ان کے بیٹوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا - صبا آزاد اور ریتک روشن

ریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد نے اپنی فیملی کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا۔ اتوار کی رات ریتک نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پیاری فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔ Saba Azad celebrates Christmas

صبا آزاد نے ریتک روشن اور ان کے بیٹوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا
صبا آزاد نے ریتک روشن اور ان کے بیٹوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار منایا
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 12:02 PM IST

ممبئی: ریتک روشن کو اپنے بچوں اور اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ گزشتہ ہفتے ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا جب وہ کرسمس کی چھٹیوں کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ ریتک کے مداحوں میں یہ جاننے کی بے چینی تھی کہ وہ صبا کے ساتھ کہاں جا رہے ہیں اب اتوار کی رات ریتک نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی ہے حالانکہ اداکار نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ وہ صبا کے ساتھ گھومنے کے لیے کہاں گئے ہیں۔Saba Azad celebrates Christmas

انسٹاگرام پر ریتک نے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ 'میری کرسمس خوبصورت لوگ'۔ اس تصویر میں ریتک کو اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد، اپنے دونوں بیٹے ریحان اور ردان اور اپنے کزن پشمینہ اور ایشان روشن کے ساتھ کسی سرد مقام پر پوز دیتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرنے کے فورا بعد ہی مداحوں نے ان کی کمینٹ سیکشن کو اپنے پیارے تبصروں سے بھردیا ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' آپ کو اور آپ کے خاندان کو کرسمس مبارک ہو'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' کتنی خوبصورت فیملی فوٹو ہے۔۔بارش میں گانے کے بجائے۔۔ برف میں گاؤ'۔

واضح رہے کہ ریتک اور صبا کے رشتوں کے حوالے سے افواہیں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئی تھیں جب انہیں رواں سال فروری میں ایک ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا تھا۔ بعد میں صبا کو کئی بار ریتک کے اہل خانہ کے ساتھ مزے کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ان کے رشتہ کی تصدیق اس وقت ہوئی جب کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ تھامے دیکھا گیا۔

ریتک نے اس سے قبل انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان سے شادی کی تھی۔ صبا اور ریتک کو اکثر مختلف مقامات اور مواقع پر دیکھا جاتا ہے، لیکن ان کے تعلقات کی باضابطہ تصدیق کا ابھی بھی انتظار ہے۔ ریتک روشن جلد ہی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فلم 'فائٹر' میں دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم جنوری 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ وہیں صبا کی اگلی فلم سونی رازدان کے ساتھ ہوگی وہ سانگ آف پیراڈائز میں نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ ہستیوں نے کچھ اس طرح کرسمس کا تہوار منایا، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.