ETV Bharat / entertainment

Rashmika and Vijay Spotted at Airport: ساؤتھ کی مشہور جوڑی وجے دیورکوندا اور رشمیکا مالدیپ کے لیے روانہ

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 4:59 PM IST

اپنے رشتوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی جوڑی جمعہ کو مالدیپ کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔ تاہم اس جوڑی نے کبھی اپنے رشتے کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ یہ جوڑی اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرنے کو تیار ہے کیونکہ یہ بھی دیگر فلمی جوڑوں کی پسندیدہ جگہ کے سفر پر نکل گئی ہے۔Rashmika and Vijay Spotted at Airport

ساؤتھ کی مشہور جوڑی وجے دیورکوندا اور رشمیکا مالدیپ کے لیے روانہ

حیدرآباد (تلنگانہ): وجے دیور کونڈا اور رشمیکا مندانا کی جوڑی مداحوں کو بے حد پسند ہے۔ اب یہ جوڑی جمعہ کو مالدیپ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ان دونوں کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ ان کے چھٹی کے منصوبوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب وجے اور رشمیکا اپنے تعلقات کو مزید مداحوں اور میڈیا سے چھپانا نہیں چاہتے ہیں۔Rashmika and Vijay Spotted at Airport

جب سے وجے دیور کونڈا اور رشمیکا مندانا سال 2018 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم گیتھا گووندم میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے ہیں تب سے دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہیں بار بار سامنے آتی رہتی ہیں۔ تاہم جوڑی نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی اور ہمیشہ ایک دوسرے کو صرف اچھا دوست بتایا ہے۔ لیکن اب لگتا ہے کہ یہ جوڑی اپنے رشتے کو آفیشیل کرنے کو تیار ہے کیونکہ دونوں اداکار دیگر فلمی ستاروں کی سب سے پسندیدہ جگہ جانے کے لیے ایک ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں رشمیکا اپنی پہلی بالی ووڈ فلم گڈبائے کی تشہیر میں مصروف تھیں۔ لیکن جیسے ہی آج ان کی فلم بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ہے وہ وجے کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ کافی ود کرن 7 میں جب وجے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ رشمیکا کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ ان دونوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی مرحلے میں ایک ساتھ دو فلمیں کی تھیں اور تب سے وہ اچھے دوست ہیں۔ وجے نے کہا تھا کہ' وہ ڈارلنگ ہیں اور میں اسے پسند کرتا ہوں ۔ وہ میری واقعی بہت اچھی دوست ہیں'۔

وہیں رشمیکا کے آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ مشن مجنو میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ رنبیر کپور کے ساتھ اینیمل میں بھی نظر آئیں گی۔ وہ بلاک بسٹر فلم پشپا کے سیکوئل میں اداکار اللو ارجن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ وہیں وجے، اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کے ساتھ ایک رومانٹک ڈرامہ خوشی میں نظر آنے والے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.