ETV Bharat / entertainment

RRR Nominated for Golden Globe: آر آر آر نے گولڈن گلوب میں دو نامزدگیاں حاصل کر تاریخ رقم کی، راجا مولی نے جیوری کا شکریہ ادا کیا - گولڈن گلوب میں نامزدگی پر راجا مولی کا شکریہ

ایس ایس راجامولی کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن ڈرامہ فلم آر آر آر حال ہی میں گولڈن گلوب ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کی فہرست میں دو جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ RRR Nominated for Golden Globe

آر آر آر نے گولڈن گلوب میں دو نامزدگیاں حاصل کر تاریخ رقم کی

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 10:28 AM IST

نئی دہلی: ایس ایس راجامولی کی پیریڈ ایکشن فلم آر آر آر نے آئندہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے دو زمروں 'بہترین غیر انگریزی فلم' اور 'بہترین آریجینل گانا' میں نامزدگی مل گئی ہے۔ راجامولی نے فلم کو نامزد کرنے پر ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے)، جو گولڈن گلوب ایوارڈز کا انعقاد کرتی ہے، کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایچ ایف پی اے نے آر آر آر کو بہترین غیر انگریز فلم اور بہترین اوریجنل گانا۔ موشن پکچر کے زمروں میں نامزد کیا ہے۔ انہوں نے پیر کی شام گولڈن گلوبز کی آفیشل ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا۔ فلم آر آر آر کی کہانی دو بھارتی انقلابیوں الوری سیتاراما راجو اور کومارم بھیم کے ارد گرد گھومتی ہے۔ حالانکہ فلم کی کہانی خیالی اور افسانوی ہے۔ RRR Nominated for Golden Globe

فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے مرکزی کردار ادا کیا، یہ فلم مارچ میں دنیا بھر میں پانچ زبانوں - تیلگو، تمل، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں ریلیز ہوئی۔ اس میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں فلم آر آر آر کا مقابلہ کوریائی فلم 'ڈزیزن ٹو لیو'، جرمن فلم آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ، آرجینٹینائی فلم ارجینٹنا 1985 اور فرانسیسی ڈچ فلم کلوز سے ہے۔ ان پانچوں فلم کو گولڈن فلم کے بہترین فلم ۔ غیر انگریزی فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس زمرہ کو عمومی طور پر غیر ملکی زبان کی فلم زمرہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

وہیں فلم کے تیلگو گانے 'ناٹو ناٹو' کو گولڈن گلوب کے آریجنل گانے۔ موشن پکچر کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس گانے کو میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیراوانی نے کمپوز کیا ہے اور فلم کے لیے اسے کالا بھیروا اور راہل سپلی گنج نے لکھا ہے۔ راجامولی نے ٹویٹر پر فلم کو دو زمروں میں نامزد کرنے کے لیے جیوری کے تئیں اظہار تشکر کیا اور فلم کی حمایت کرنے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ فلمساز لکھتے ہیں کہ ' آر آر آر فلم کو دو زمروں میں نامزد کرنے پر گولڈن گلوبل کے جیوری کا شکریہ۔ پوری ٹیم کو مبارکباد۔۔ آپ کی غیر مشروط محبت اور حمایت کے لیے تمام مداحوں اور شائقین کا شکریہ'۔

  • Thanks to the jury at @goldenglobes for nominating #RRRMovie in two categories. Congratulations to the entire team…

    Thanks to all the fans and audience for your unconditional love and support through out. 🤗🤗🤗

    — rajamouli ss (@ssrajamouli) December 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں آر آر آر کے آفیشل ٹویٹر پیچ پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں فلم میکرز نے کہا کہ ' ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہور ہی ہے کہ آر آر آر فلم نے غیر انگریزن زبان کی بہترین فلم کے زمرے اور بہترین آریجنل گانے کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے'۔ فلم کے مرکزی اداکار بھی اس خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں دو نامزدگیاں ملی ہے۔ اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'خوشی ہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں آر آر آر فلم کو دو زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔۔ ہم سب کو مبارک ہو۔۔ میں منتظر ہوں'۔

  • Delighted that #RRRMovie has been nominated in two categories at the Golden Globe Awards!

    Congratulations to all of us... Looking forward.

    — Jr NTR (@tarak9999) December 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں عالیہ بھٹ نے آر آر آر کو دو نامزدگی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ خبر پوسٹ کی ہے۔ فلم آر آر آر کی بیرون ممالک میں 1200 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی ہے اور یہ باکس آفس پر ایک کامیاب فلم کے طور پر ابھری ہے۔ راجامولی کی ہدایتکاری، فلم میں دکھائے گئے حیرت انگیز ایکشن مناظر اور فلم کے موسیقی کو کافی سراہا گیا ہے۔ اس فلم کو ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز جیسے روسو برادرز (دی گرے مین)، ایڈگر رائٹ (بیبی ڈرائیور)، اسکاٹ ڈیرکسن (ڈاکٹر اسٹرینج) اور گارڈینس آف دی گیلکسی کے ہدایتکار جیمز گن کی جانب سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

فلم کی کامیابی کے بعد عالمی شہرت حاصل کرنے والے راجامولی کو حال ہی میں لاس اینجلس فلم کریٹکس ایسوسی ایشن (ایل اے سی ایف اے) نے بہترین ہدایت کار کے زمرے میں رنر اپ قرار دیا تھا۔ وہیں کیراوانی کو ایل اے سی ایف اے کے بہرتین میوزک اسکور کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔ راجامولی نے اس سے قبل بہترین ہدایت کار کا نیویارک فلم کریٹکس سرکل ایوارڈ جیتا تھا۔

سال کی سب سے کامیاب ہندوستانی فلموں میں سے ایک آر آر آر بہترین بین الاقوامی فلم کے زمرے میں اگلے سال اکیڈمی ایوارڈز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے تھی، لیکن چھیلو شو (آخری فلم شو)، ایک گجراتی فلم جس کی ہدایت کاری پان نلین نے کی تھی، کو بالآخر بھارت کی جانب سے 2023 آسکرز کے لیے بھیجا گیا۔ وہیں اکتوبر میں آر آر آر کے میکرز نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اکیڈمی آف آسکر کو ایک درخواست بھیجی ہے جس میں فلم کو آسکر کے عام زمرے میں شامل کرنے پر غور کرنے کے لیے درخواست کیا گیا ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب 10 جنوری کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔ سال 2009 میں موسیقی کے ماہر اے آر رحمان ڈینی بوائل کے سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے بہترین اوریجنل میوزک اسکور کے زمرے میں گولڈن گلوب جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے تھے۔ اس سے پہلے ہندوستانی فلمیں جیسے سلام بمبئی! (1988) اور مانسون ویڈنگ (2001)، دونوں فلم کی ہدایتکار میرا نائر ہیں، کو بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.