ETV Bharat / entertainment

Oscar 2023's reminder list: متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' آسکر کی ریمائنڈر لسٹ میں شامل، یہ بھارتی فلمیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 2:03 PM IST

آر مادھون کی راکٹری، سنجے لیلا بھنسالی کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی، رشبھ شیٹی کی کانتارا سمیت وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز بھی آسکر کے ریمائنڈر لسٹ میں شامل ہوئی ہے۔ تاہم یہ فہرست اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ ان فلموں کو آسکر میں نامزدگی ملے گی۔Oscar 2023's reminder list

متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' آسکر کی ریمائنڈر لسٹ میں شامل، یہ بھارتی فلمیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنی فلموں کی فہرست کا اعلان کیا ہے جو آسکر 2023 میں نامزدگی کے لیے اہل ہیں۔ اس فہرست میں کئی بھارتی فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی، راکٹر، کانتارا، وکرانت رونا اور آر آر آر شامل ہیں، لیکن جس فلم نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے وہ ہے وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز۔ گزشتہ سال سرخیوں میں رہی یہ فلم آسکر کے ریمائنڈر لسٹ میں شامل ہوئی ہے۔Oscar 2023's reminder list

وویک اگنی ہوتری کی دی کشمیر فائلز، عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی، رشبھ شیٹی کی کانتارا، انوپ بھنڈاری کی فلم وکرانت رونا اور آر مادھاون کی فلم راکٹری نے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی فلموں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے جو آسکر 2023 میں نامزدگی کے لیے اہل ہیں۔ حالانکہ اس فہرست اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ فلمیں آسکر نامزدگی حاصل کرپائیں گی۔

واضح رہے کہ ریمائنڈ لسٹ میں جن فلموں کو شامل کیا گیا ہے وہ اب آسکر کے مختلف زمروں میں باضابطہ طور پر مقابلہ کر سکتی ہیں لیکن صرف فہرست میں شامل ہونا اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ فلم اکیڈمی ایوارڈز کی حتمی نامزدگیوں میں جگہ بنا پائے گی، جس کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا۔ اکیڈمی کے 9 ہزار 579 اراکین 12 جنوری کو ووٹ دینا شروع کریں گے۔ یہ عمل 17 جنوری کو ختم ہوگا اور 24 جنوری کو نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں کا اعلان کیا جائے گا۔

وہیں اس فہرست میں پان نیلن کی فلم 'چھیلو شو' کا بھی نام شامل ہے جو آسکر میں بھارت کی آفیشیل انٹری ہے۔ واضح رہے اس فلم کو آسکرز کی شارٹ لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اب ریمائنڈر لسٹ میں دی کشمیر فائلز کا نام آنے پر فلمساز وویک اگنی ہوتری نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بڑا اعلان: دی کشمیر فائلز کو دی اکیڈمی کی پہلی فہرست میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ بھارت کی پانچ فلموں میں سے ایک ہے۔ میں ان سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، بھارتی سنیما کے لیے بہترین سال'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'درشن کمار، متھن چکرورتی، پلوی جوشی اور انوپم کھیر سب کو بہترین اداکاروں کے زمرے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ایک لمبا راستہ ابھی طئے کرنا ہے'۔

  • BIG ANNOUNCEMENT: #TheKashmirFiles has been shortlisted for #Oscars2023 in the first list of @TheAcademy. It’s one of the 5 films from India. I wish all of them very best. A great year for Indian cinema. 🙏🙏🙏

    — Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) January 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں رشبھ شیٹی نے بھی اپنی فلم کانتارا کو آسکر کی فہرست میں شامل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ کانتارا نے آسکر میں دو کوالیفیکیشن حاصل کی ہے! ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔ ہم آپ کے تعاون کے ساتھ اس سفر کو آگے شیئر کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم اسے آسکر میں چمکتے ہوئے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے'۔ شونک سین کی دستاویزی فلم "آل ڈیٹ بریتھز" اور کارتیکی گونسالویس کی "دی ایلیفینٹ وِسپررز" بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ریمائنڈر لسٹ میں جگہ بنانے والی چار فلمیں آر آر آر، چھیلو شو، آل ڈیٹ بریتھز، دی ایلیفینٹ وسپرز پہلے ہی آسکر کی چار زمروں کی شارٹ لسٹ میں جگہ بناچکی ہیں۔ یہ شاید پہلا موقع ہے جب بھارت نے آسکر نامزدگیوں کے اعلان سے پہلے چار شارٹ لسٹ میں جگہ بنائی ہے۔

مزید پڑھیں:95th Academy Awards: آر آر آر اور چھیلو شیو کو آسکر میں نامزدگی ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.