ETV Bharat / entertainment

Ronnie Screwala on Pathaan: 'پٹھان کبھی عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی'

دنگل کے پروڈیوسر رونی اسکرو والا نے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے ذریعہ پٹھان کے باکس آفس کمائی پر کیے گئے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'دنگل عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم ہے اور رہے گی'۔ واضح رہے کہ پٹھان کو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

پٹھان کبھی عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی'

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 1:36 PM IST

پروڈیوسر رونی اسکرو والا نے حال ہی میں پٹھان کی باکس آفس کمائی کا موازنہ اپنی فلم دنگل سے کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ دراصل شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کمائی کے بارے میں تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے حالیہ ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا۔ رونی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ' آپ کو ایک حقیقت بتادیں تاکہ واضح ہوجائے کہ دنگل عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم ہے اور رہے گی ۔ صرف چین میں اس نے 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ تو یہ ریکارڈ ہمارے پاس ہی رہے گا'۔ حالانکہ رونی نے بعد میں یہ ٹویٹ ہٹادیا۔Ronnie Screwala on Pathaan

پٹھان کبھی عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی'
پٹھان کبھی عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی'

اسکرو والا نے آدرش کے اس ٹویٹ کا جواب دیا جس میں انہوں نے پٹھان کی کمائی کے بارے میں ایک ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم کے طور پر سراہی گئی ہے۔ پٹھان نے عالمی سطح پر 875 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا ہے اور گھریلو باکس آفس پر 452.9 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ عامر خان کی دنگل کو گھریلو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم کے طور پر بتایا گیا تھا جب تک پٹھان نے فلم دنگل کا 387 کروڑ روپے کا ریکارڈ نہیں توڑ دیا تھا۔ تاہم دنیا بھر کے باکس آفس میں دنگل کی کمائی پٹھان کے مقابلے میں اب بھی کافی زیادہ ہے، فلم نے عالمی سطح پر 303 ملین ڈالر (تقریباً 2200 کروڑ روپے) کمائے ہیں۔ اس اعداد و شمار کے ساتھ دنگل عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دیسی فلم ہے اور اور پٹھان کو اس مقام تک پہنچنے کے لیے باہوبلی 2 (1810 کروڑ روپے)، آر آر آر (1258 کروڑ) اور کے جی ایف 2 (1250 کروڑ روپے) کے اعداد و شمار کو عبور کرنا ہوگا۔

حالانکہ پٹھان کا جادو ٹکٹ کھڑکی پر روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب فلم جلد ہی عالمی سطح پر 900 کروڑ روپے کے ہدف کو چھونے کو تیار ہے۔ یش راج فلمز کی پروڈیوس کردہ فلم چار سال بعد شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے۔ اس فلم نے نہ صرف شاہ رخ خان کے کیرئیر کو دوبارہ زندہ کردیا ہے بلکہ یہ ہندی فلم انڈسٹری میں ایک نئی روشنی بن کر آئ ہے، جو باکس آفس نمبروں کے لحاظ سے دم توڑتی نظر آرہی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیے، پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:Derek O'Brien Praises Pathaan 'شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے وہ کر دکھایا جو کوئی سیاسی جماعت نہیں کرسکی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.