ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک جاری، عالیہ کی جادوئی آنکھیں ہوش اڑا دیں گی - راکی اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ

کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ تجربہ کار اداکاروں جیسے دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک جاری

author img

By

Published : May 25, 2023, 11:23 AM IST

اس سال کے شروع میں فلمساز کرن جوہر نے بطور ہدایتکار اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ مکمل کی۔ اس فیملی ڈرامہ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ جمعرات کو کاسٹ اور میکرز نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک جاری کی۔ سال 2016 میں آئی فلم اے دل ہے مشکل کے بعد بطور ہدایت کار کرن کی یہ پہلی فلم ہے جس میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے کام کیا تھا۔ فلم کی پہلی جھلک کرن جوہر کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کیا گیا ہے۔ کرن جوہر جمعرات کو 51 سال کے ہو گئے ہیں۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani first look

فلم سے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک

انسٹاگرام پر کرن جوہر نے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ' یہ ایک عاشق ہے جو اپنے دل کو اپنے ہاتھ میں لیے گھومتا ہے۔ ملیے راکی سے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی'۔

پوسٹر میں رنویر کا مزے دار انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اداکار سن گلاسز اور گلے میں سونے کی چین پہنے نظر آرہے ہیں۔ ایک اور پوسٹر میں اداکار لیدر والی جیکٹ میں نظر آرہے ہیں'۔

فلم سے عالیہ بھٹ کی پہلی جھلک

عالیہ بھٹ کو فلم میں رانی نام کے کردار کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ فلم سے عالیہ بھٹ کی پہلی جھک سامنے آگئی ہے۔ پوسٹرز میں عالیہ بھٹ کو آنکھوں میں گہرے کاجل، ماتھے پر کالی بندی اور ناک پر ایک نتھنی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر عالیہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرن نے لکھا کہ 'خواتین و حضرات، رانی آپ کا دل چرانے کے لیے حاضر ہے۔ ملیے رانی سے'۔

شائقین نے عالیہ کے مختلف انداز کو پسند کیا۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ 'ہم تیار ہیں!!! '۔ ایک اور صارف نے عالیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'ہمیشہ کی طرح خوبصورت'۔ ان پوسٹرز کے علاوہ کرن جوہر نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ والے پوسٹرز بھی جاری کیے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو کرن نے راکی اور رانی کی پریم کہانی سے متعلق ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں کرن کی پچھلی فلموں کی کئی جھلکیں بھی شامل ہیں جن میں ان کی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے (1998)، کبھی خوشی کبھی غم (2001)، مائی نیم از خان (2010) اور اے دل ہے مشکل (2016) شامل ہیں۔

کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ' ہدایتکار کی کرسی پر بیٹھے ہوئے میں نے 25 سال گزار دیے اور یہ سال جادوئی رہے، اس کے لیے میرے دل میں شکریہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اس دوران میں نے سیکھا، میں بڑا ہوا، میں رویا، میں ہنسا اور میں زندہ رہا اور میں کل میں اپنے دل کا ایک اور ٹکڑا آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے والا ہوں اور میں آپ سب کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے پر بے حد پرجوش ہوں'۔دھرما پروڈکشن کی راکی اور رانی کی پریم کہانی جسے ایشیتا موئترا، ششانک کھیتان اور سمیت رائے نے لکھا ہے، 28 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani: کرن جوہر اپنی 51 ویں سالگرہ پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک ریلیز کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.