ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office کرن جوہر کی فلم باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب، 80 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا - راکی اور رانی کی آٹھویں دن کی کمائی

راکی اور رانی کی پریم کہانی نے بھارت میں آٹھویں دن 80 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے جمعہ کو گھریلو مارکیٹ میں گذشتہ چند روز کے مقابلے اچھی کمائی کی ہے۔

کرن جوہر کی فلم باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 12:30 PM IST

حیدرآباد: فلمساز کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی حالیہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے سینما گھروں میں ایک ہفتہ مکمل کرلیا ہے اور یہ فلم کے لیے شاندار اور کامیاب ہفتہ ثابت ہوا ہے کیونکہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی مرکزی کردار والی فلم نے گھریلو مارکیٹ میں 80 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ باکس آفس پر فلم نے اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھی ہوئی ہے کیونکہ شائقین کی ایک بڑی تعداد سنیما گھروں کی جانب راغب ہوتی نظر آرہی ہے۔

انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق راکی اور رانی کی پریم کہانی نے جمعہ کو گزشتہ چند روز کے مقابلے اچھی کمائی کی ہے۔ فلم نے 8 ویں دن 6.90 کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ اس سے ایک دن قبل فلم نے بھارت میں مجموعی طور پر 6.20 کروڑ روپے کی باکس آفس کمائی کی تھی۔ 178 کروڑ روپے کے شاندار بجٹ پر بننے والی فلم راکی اور رانی نے اب تک مقامی مارکیٹ میں 80.23 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ واضح رہے کہ فلم نے چوتھے دن ہی عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا تھا۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی نے مداحوں کے سات سال کے ایک طویل انتظار کے بعد کرن جوہر کو بطور ہدایتکار اسکرین پر واپس پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔ وہیں یہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی بھی ایک ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل انہیں زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں دیکھا گیا تھا۔ کرن جوہر کی یہ فلم ایک رومانوی فلم ہونے کے علاوہ ایک فیملی انٹرٹینر بھی ہے، جس کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی، جیا بچن اور دھرمیندر جیسے تجربہ کار اداکار شامل ہیں۔

اس فلم کو کرن کے بینر دھرما پروڈکشن کے تحت فلمایا گیا ہے اور یہ 28 جولائی کو 3200 اسکرینز پر ریلیز ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ اور رنویر کی فلم کا ہندی مارکیٹ میں کسی دیگر فلم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، تاہم کرسٹوفر نولان کی فلم اوپن ہائیمر نے کرن جوہر کی فلم کو سخت مقابلہ دیا ہے لیکن ان سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں کرن جوہر کی فلم باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم نے ساتویں دن کتنی کمائی کی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.