ETV Bharat / entertainment

Riverdale actor Ryan Grantham: ماں کا قتل کرنے کے جرم میں امریکی اداکار کو عمر قید کی سزا - امریکی اداکار نے ماں کا قتل کیا

امریکی اداکار ریان گرانتھم کو اپنی ماں کا قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گرانتھم گزشتہ ڈھائی سال سے حراست میں ہیں۔Riverdale actor Ryan Grantham

ماں کا قتل کرنے کے جرم میں امریکی اداکار کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 4:44 PM IST

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ نیٹفلکس کے مشہور شو ریورڈیل میں نظر آنے والے ریان گرانتھم کو اپنی ماں کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ حالانکہ اداکار نے چھ ماہ قبل ہی عدالت کے سامنے خود کو مجرم بتایا تھا لیکن اب عدالت نے اداکار کو سزا سنا دی ہے۔Riverdale actor Ryan Grantham

عدالت نے ریورڈیل اور ڈائری آف ویمپی کڈ کے اداکار ریان گرانتھم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ ریان کو جیل میں 14 سال تک سزا کاٹنے کے دوران پیرول پر رہا بھی نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس معاملے میں کینیڈا کے وینکوور میں واقع برٹش کولمبیا کی سپریم کورٹ کی جسٹس کیتھلین کیر نے ریا کو بائی دی بک سیکنڈ ڈگری قتل کی سزا سنائی ہے۔

لیو ایوارڈز کے نامزد امیدوار ریان گرانتھم نے 31 مارچ 2020 کو وینکوور کے شمال میں واقع اپنے گھر میں اپنی 64 سالہ والدہ باربرا وائٹ کو گولی مار دی تھی۔ اس جرم کے بعد اداکار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

عدالت میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ اپنی ماں کے قتل کے بعد گرانتھم نے لاش کی ویڈیو بنائی اور ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے قتل کیے جانے کا اعتراف کیا۔ قتل کرنے کے اگلے دن ریان نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا بھی قتل کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ تاہم اس سے پہلے ہی اداکار نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

اتنا ہی نہیں گرانتھم نے وینکوور کی سائمن فریزر یونیورسٹی پر بھی شوٹنگ کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ لیکن گرانتھم کی کوئی بھی منصوبہ بندی کامیاب نہیں ہوپائی۔ کیونکہ اداکار نے ایسٹ وینکوور پولیس اسٹیشن جاکر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.