ممبئی: بالی ووڈ اداکار رتیش دیش مکھ نے فلمساز کرن جوہر کے ساتھ اپنی آنے والی مراٹھی فلم ویڈ کے گانے پر ڈانس کیا ہے۔ رتیش دیش مکھ جلد ہی مراٹھی فلم ویڈ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں جینیلیا ڈی سوزا کا بھی اہم کردار ہے۔ رتیش دیش مکھ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کرن جوہر کے ساتھ اپنی فلم کے گانے ’ویڈ لاولے‘ پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو شو ’کیس تو بنتا ہے‘کے سیٹ کے دوران کی ہے۔ Riteish Deshmukh Dance with Karan Johar
اس ویڈیو کو مشترک کرتے ہوئے رتیش نے کیپشن میں لکھا، ’شکریہ، میرے پیارے کرن جوہر ویڈ لاولے سے جڑنے کے لئے لو یو‘۔ رتیش دیشمکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ویڈ تیلگو فلم’مجیلی‘ سے متاثر ہے جس میں ناگا چیتنیا اور سمانتھا روتھ پربھو نظر آئے تھے۔ فلم 30 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
رتیش کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ مراٹھی فلم 30 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ رواں برس جولائی میں 'گرینڈ مستی' اداکار نے اپنی فلم کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی جانکاری دی تھی کہ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم میں سلمان خان بھی ایک متخصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ وہیں رتیش اور جینیلیا پہلی بار ایک ساتھ کسی مراٹھی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Riteish Deshmukh Ved First Look: بطور ہدایتکار رتیش دیشمکھ کی پہلی مراٹھی فلم 'وید' کا پوسٹر ریلیز
یو این آئی