نئی دہلی: بالی ووڈ کی نئی جوڑی ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہوگئی ہے، یہ خوبصورت جوڑا 4 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ وہیں شادی سے پہلے ریچا اور علی جمعہ کو اپنی کاک ٹیل پارٹی میں نظر آئے۔ اتنا ہی نہیں جوڑے نے باہر آکر میڈیا کے لیے تصاویر بھی کھینچوائی۔Richa Chadha-Ali Fazal wedding
ریچا اور علی نے رومانوی انداز میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر کیمرے کے سامنے جم کر پوز دیا۔ اس دوران علی جہاں ملٹی کلر شیروانی میں نظر آئے، وہیں ریچا نے خوبصورت کڑھائی والی سنہری ساڑھی میں بے حد نفیس نظر آئیں۔ کاک ٹیل سے پہلے دونوں نے جمعرات کے روز سنگیت اور مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے اپنی سنگیت کی تقریب سے اپنی محبت بھری تصاویر پوسٹ کی۔ اس تقریب کے لیے ریچا نے جہاں راہل مشرا کا ڈیزائن کردہ لہنگے کا انتخاب کیا۔ دوسری جانب علی نے ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا۔
ریچا اور علی کی شادی پائیدار ہونے والی ہے۔ یہ جوڑا قدرت اور ماحول سے محبت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ جوڑے نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ان کی شادی کے تمام تقریبات ماحول دوست ہوں۔ سادہ الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ شادی کی سجاوٹ میں قدرتی چیزوں کو استعمال کیا جائے گا تاکہ انہیں دوبارہ ری سائیکل کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ ریچا اور علی سال 2020 میں شادی کرنے والے تھے لیکن وبائی مرض کورونا کی وجہ سے شادی کے منصوبے کو دو بار ملتوی کیا گیا۔ ریچا اور علی کی پہلی ملاقات 2012 میں فلم فُکرے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور یہیں سے ان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی۔