ETV Bharat / entertainment

Art Director Nitin Desai dies: معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے خودکشی کرلی

معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن چندرکانت دیسائی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ 58 سالہ ہدایتکار بدھ کی صبح مہاراشٹر کے کرجت میں واقع اپنے این ڈی اسٹوڈیو میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 12:15 PM IST

کرجت (مہاراشٹر): فلم انڈسٹری سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے ۔معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن چندرکانت دیسائی اپنے این ڈی اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے۔ نتن کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ اسٹوڈیو کے ملازمین نے ہدایتکار کو مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد اس کی جانکاری حکام کو دی۔ جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔Art Director Nitin Desai dies

کرجت پولیس تحقیقات کے لیے اسٹوڈیو پہنچی ہے، فی الحال خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہوپائی ہے۔ اتوار (6 اگست) کو اپنی 58 ویں سالگرہ سے صرف تین دن قبل انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا انہوں نے سٹوڈیو یا کسی اور مقام پر کوئی خودکشی نوٹ چھوڑا ہے۔

ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے سے پہلے نتن دیسائی نے ممبئی کے سر جے جے سے اپنی تعلیم حاصل کی۔ اسکول آف آرٹ اور فوٹو گرافی میں مہارت حاصل کی۔ ان کے شاندار کیریئر کا آغاز 1987 میں ہوا اور فلم 1942 اے لو اسٹوری سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے ہم دل دے چکے صنم، دیوداس، لگان، جودھا اکبر، اور پریم رتن دھن پایو جیسی قابل ذکر فلموں میں اپنی غیر معمولی فن سے لوگوں کا دل جیت لیا۔

دو دہائیوں پر محیط اپنے کرئیر کے دوران نتن دیسائی نے آشوتوش گواریکر، ودھو ونود چوپڑا، راجکمار ہیرانی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے معزز ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں چار بار بہترین آرٹ ڈائریکشن کے لیے باوقار قومی فلم ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تین بار بہترین آرٹ ڈائریکشن کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

2005 میں نتن دیسائی نے ممبئی کے قریب کرجت میں این ڈی اسٹوڈیوز، 52 ایکڑ پر مشتمل ایک وسیع پراپرٹی قائم کی۔ اس اسٹوڈیو نے جودھا اکبر اور ٹریفک سگنل جیسی قابل ذکر فلموں کے ساتھ ساتھ کلرز کے مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے لیے کام کیا۔ فلم انڈسٹری نے ایک باصلاحیت فنکار کھو دیا ہے۔

(خودکشی کوئی حل نہیں ہے۔ اگر آپ کو خودکشی کے خیالات آتے ہیں، یا کسی دوست کے بارے میں فکر مند ہیں یا آپ کو جذباتی مدد کی ضرورت ہے، تو آپ سنیہا فاؤنڈیشن - 04424640050 جو 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے، کو فون کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی کال، اٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ہیلپ لائن - 9152987821، جو جو پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہے، کو کال کرسکتے ہیں)

مزید پڑھیں:Tirthanand Rao attempts suicide : دی کپل شرما شو کے اداکار تیرتھانند راؤ نے فیس بک لائیو سیشن کے دوران خودکشی کی کوشش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.