ETV Bharat / entertainment

Sri Devi Death Anniversary: سری دیوی کے کیرئیر کی شاندار پرفارمنس پر ایک نظر - سری دیوی کا بہترین پرفارمنس

بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی آج پانچویں برسی ہے۔ اس موقع پر اداکارہ کے کیرئیر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سری دیوی کے کیرئیر کی زبردست پرفارمنس پر ایک نظر

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 10:18 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): سری دیوی کو ملک کی پہلی خاتون سپراسٹار کہا جاتا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری پر ایسے دور میں راج کیا جب اس پر واضح طور پر امیتابھ بچن، جیتندر اور دھرمیندر جیسے سپراسٹارز کا غلبہ تھا۔ انہوں نے انڈسٹری کے تمام دقیانوسی سانچے کو توڑ کر اپنی ایک نئی شناخت قائم کی۔ سری دیوی کی پیدائش 13 اگست 1963 کو چنئی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تھا۔

Sri Devi Death Anniversary

ہندی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ سری دیوی نے پانچ سال قبل اس دنیا کو رخصت کہہ دیا ۔لیکن انہوں نے سلور اسکرین پر اپنے مداحوں کے لیے کچھ لاجواب یادیں چھوڑ دیں، جسے فراموش کرنا ناممکن ہے۔ وہ بہت جلدی چلی گئی لیکن وہ اپنے اسکرین کرداروں کے ذریعہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ چاندی سے لے کر سشی تک آئیے اداکارہ کے ان کرداروں کے ذریعہ ایک یادوں کا سفر طئے کرتے ہیں۔ سال 1983 میں آئی ان کی فلم صدمہ، شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے اس فلم کے آخری سین کو دیکھ کر اپنے آنسو نہ بہائے ہوں۔ اس فلم نے سری دیوی کو اپنے ہندی کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں سب سے طاقتور اداکاروں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا۔

فلم چاندنی، سال 1990 میں آئی فلم چاندنی میں سری دیوی کے ذریعہ زیب تن کیے گئے سفید ساڑھی نے 80 کی دہائی میں ایک نیا فیشن ٹرینڈ شروع کردیا۔ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اپنے میوزک کے لیے بھی مشہور ہے۔ سال 1998 میں آئی فلم مسٹر انڈیا ان کی کیرئیر کی اہم فلم ثابت ہوئی ۔ سری دیوی نہ صرف ایک طاقتور اداکارہ تھیں بلکہ وہ ہندی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین کمرشل ہیروئنوں میں سے ایک تھیں۔ ہوا ہوائی سے کاٹے نہیں کٹتے تک ، ان تمام نغموں میں مداحوں نےسری دیوی کی ورسٹائیلیٹی کی تعریف کی۔

فلم چال باز میں سری دیوی نے جڑواں بہنوں کا کردار ادا کیا۔ اس میں انہوں نے جہاں ایک طرف فرماں بردار اور معصوم انجو کا کردار کیا، وہیں دوسری طرف وہ دمدار اور حاضر جواب منجو کا کردار کیا۔ اس فلم میں ان کے دونوں کردار ایک دوسرے کے برعکس تھے۔ اس فلم میں سری دیوی کی کامک ٹائمنگ کی بہت تعریف ہوئی۔ امیتابھ بچن کے ساتھ آئی ان کی فلم خدا گواہ بھی ان کی کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ فلم اس وقت آئی تھی جب امیتابھ اور سری دیوی دونوں اس وقت باکس آفس پر ہٹ فلمیں دینے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

فلم لمحے، سری دیوی کی چاندنی کے بعد ہدایتکار یش چوپڑا کی دوسری فلم تھی۔ سری دیوی نے اس فلم میں ڈبل رول ادا کیا۔ ماں اور بیٹی کے دوہری کردار ادا کرنے پر سری دیوی نے تعریفیں جیتیں۔ فلم انگلش ونگلش کے ساتھ انہوں نے تقریبا 15 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بڑے پردے پر قدم رکھا۔ گوری شندے کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم انگلش ونگلش کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار واپس کی۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں لوگوں نے اس فلم کو اسٹینڈنگ اویشن دیا۔ آج کی نسل شاید سری دیوی کی چاندنی کے کردار سے زیادہ سشی سے واقف ہے۔

سری دیوی نے ہندی فلم انڈسٹری میں جو شناخت حاصل کی ہے، اسے حاصل کرنا مشکل ہے۔ وہ بلاشبہ سلور اسکرین کی سب سے زیادہ جادوئی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنی موت کے بعد بھی ایک معمہ بنی رہیں۔

مزید پڑھیں:Janhvi Kapoor Shares Post: سری دیوی کی برسی سے پہلے جانوی کپور نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.