ETV Bharat / entertainment

Red Sea Film Fest ریڈ سی فلم فیسٹیول میں رنبیر کپور نے اپنی ناکام فلموں پر بات کی

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں باکس آفس پر ناکام رہی اپنی فلموں کے بارے میں بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ فی الحال بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے ہیں۔Red Sea Film Fest

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں رنبیر کپور نے اپنی ناکام فلموں پر بات کی

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 5:15 PM IST

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے بدھ کے روز ریڈ سی فلم فیسٹیول میں اپنی زندگی اور کیرئیر پر کھل کر بات کی۔ جی کیو کے زیر اہتمام ایک پارٹی کے بعد رنبیر کپور نے ڈیڈلائن سے بات کرتےہوئے کہا کہ ' فلموں میں گیت اور رقص بھارتی ثقافت کا حصہ رہا ہے۔ انہیں یہ فلمیں پسند آتی ہیں خاص طور پر ایشیا میں اس لیے یہ محبت حاصل کرنا ہمیشہ بہت اچھا ہوتا ہے'۔Red Sea Film Fest

اداکار نے اپنے کیرئیر کی ان فلموں کے بارے میں بات کریں جو باکس آفس پر ناکام رہیں۔ اپنی اپنی 2022 کی ایکشن فلم 'شمشیرا' کے بارے میں بات کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ 'یہ اب تک کی سب سے مشکل فلم تھی جس میں میں نے کام کیا ہے۔ یہ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی لیکن شمشیرا پر مجھ سے سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے داڑھی رکھی تھی'۔

اداکار اس پروستھیٹک داڑھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں جسے انہوں نے فلم کے دوران پہنا تھا۔ اداکار مزید کہتے ہیں کہ 'جب آپ گرمی میں شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کی داڑھی چپکی ہوئی ہوتی ہے تب آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا چہرہ پگھل رہا ہے'۔ اس کے بعد رنبیر نے باکس آفس پر ناکام رہی اپنی فلم جگا جاسوس پر بھی بات کی جو سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ' یہ ایک فلم ہے جسے میں نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک شاندار پروجیکٹ تھا جسے انوراگ باسو نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس کی کہانی بہت ہی دل کو چھونے والی پیاری کہانی تھی لیکن اس نے اچھا کام نہیں کی جس سے واقعی تکلیف ہوئی۔ میرے کیریئر کی یہ واحد فلم ہے جس نے مجھے تکلیف دی'۔ شمشیرا بڑے بجٹ پر بننے والی بڑی بالی ووڈ فلم تھی لیکن باکس آفس پر کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ بھارتی سنیما گھر تقریبا ایک سال سے کووڈ کی پابندیوں کے بغیر کھل رہی ہیں۔

انہوں نے ہندوستانی باکس آفس کی صورتحال کے بارے میں ڈیڈ لائن کو بتایا کہ 'یہ پچھلے کچھ سالوں میں کافی خراب رہے ہیں۔کمیونٹی میں فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر جانے کا پورا کلچر ایسا لگتا ہے جیسے ختم ہو رہا ہے اور یہ صرف بڑی فلموں کے لیے ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ایک مضبوط کہانی سنانے کی صلاحیت اور نئے جوش کے ساتھ بھارتی سنیما ایک بار پھر ترقی کرے گا'۔

جب اداکار سے پوچھا گیا کہ ہندی زبان میں بننے والی بالی وود انڈسٹری فلموں کے مقابلے جنوبی ہند کی فلمی صنعتوں کی فلمیں جیسے کنڑ زبان کی کے جی ایف چیپٹر 2 اور تیلگو زبان کی فلم آر آر آر بھارت اور بیرون ملک کی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہیں تب اداکارہ نے کہا کہ ' وہ واقعی اچھی کہانی سنانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس راجامولی کی آر آر آر کا حوالہ دیا، جس نے دنیا بھر میں 140 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' یہ خود کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ اس فلم میں گانے، رقص، ایکشن، دوستی اور کامیڈی شامل ہیں۔ اس لیے ایک ملٹی جینر فلم ہے لیکن یہ فلمیں بنانا مشکل ہیں کیونکہ ہم انہیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ناکام ہوجاتے ہیں۔لہذا ہمیں واقعی فخر ہے کہ RRR جیسی فلم ہالی ووڈ میں اپنا اثر ڈال رہی ہے'۔

یہ فلم حقیقی ہندوستانی آزادی کے جنگجوؤں اور ستاروں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، اجے دیوگن اور کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی فرضی کہانی ہے۔ کپور اور بھٹ کے تعلقات کو اکثر عوامی کلیدی تقریر میں اٹھایا جاتا تھا، شائقین شدت سے پوچھتے تھے کہ یہ جوڑا اپنے کیریئر کے ساتھ والدینیت کو کیسے متوازن رکھتا ہے۔

وہیں جب رنبیر سے ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے ڈیڈلائن کو بتایا کہ ' وہ ابھی سات سمندر پار فلم کرنے کے بارے میں کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ ' میں کبھی نہ نہیں کہوں گا لیکن میں اس قسم کے مواقع ملنے سے کافی مطمئن ہوں جو مجھے میرے ملک میں میری زبان میں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' انگریزی میں اداکاری کرنے کے بارے میں میرے ذہن میں ایک خاص طرح کی روکاوٹ ہے۔ میں اپنی زبان میں کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ یہ مجھے قدرتی طور پر آتا ہے لیکن میں کبھی نہ نہیں کہوں گا'۔

مزید پڑھیں: Egyptian Actor Yousra About SRK: مصری اداکارہ یسریٰ نے شاہ رخ خان کو 'لاجواب انسان' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.