ETV Bharat / entertainment

Ram Charan's birthday: رام چرن کی سالگرہ پر ان کی آئندہ فلم کے ٹائٹل کا اعلان - رام چرن کی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان

رام چرن کی 38 ویں سالگرہ پر ان کی آئندہ فلم کے میکرز نے فلم کے ٹائٹل کا اعلان کردیا ہے۔ دل راجو کے بینر سری وینکٹیشورا کریشنز نے رام چرن کے مداحوں کے ساتھ فلم کا موشن ٹائٹل پوسٹر شیئر کیا۔ اس فلم کی ہدایتکاری شنکر نے کی ہے اور اس فلم میں رام چرن کے ساتھ کیارا اڈوانی نظر آنے والی ہیں۔

رام چرن کی سالگرہ پر ان کی آئندہ فلم کے ٹائٹل کا اعلان

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 1:52 PM IST

حیدرآباد: رام چرن کے یوم پیدائش پر ان کی آئندہ فلم 'آر سی 15' کے میکرز نے فلم کے ٹائٹل کا اعلان کردیا ہے۔ پیر کے روز دل راجو کے بینر سری وینکٹیشورا کریشنز نے سوشل میڈیا کے ذریعہ رام چرن کی فلم کا موشن ٹائٹل جاری کیا۔ فلم کے ہدایتکار شنکر نے ٹویٹر پر آر سی 15کے ٹاٹئل کا لوگو شیئر کیا اور رام چرن کی سالگرہ پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔Ram Charan's birthday

رام چرن کی آئندہ فلم جس کا پہلے نام RC15 تھا، اب گیم چینجر ہے۔ آر سی 15 کے میکرز نے رام چرن کی سالگرہ پر ان کے مداحوں کو یہ خبر شیئر کرتے ہوئے فلم کا ایک دلچسپ موشن ٹائٹل شیئر کیا ہے۔ آر سی 15 کی ٹیم نے گلوبل اسٹار رام چرن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' گیم چینجر ہے یہ'۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

گیم چینجر کے ڈائریکٹر شنکر نے بھی ٹویٹر پر رام چرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے نام ایک پیارا پوسٹ لکھا'۔ شنکر نے رام چرن کو 'دلکش آدمی' قرار دیا اور ساتھ میں شنکر نے رام چرن کی خوبیوں کا انکشاف کیا اور کہا کہ یہ خصوصیات انہیں ' گیم چینجر ' بناتی ہے۔ رام چرن کی سالگرہ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلمساز نے لکھا کہ ' دنیا کے دلکش انسان رام چرن کو سالگرہ مبارک ہو، آن اسکرین سخت اور بہادر نظر آنا اور آف اسکرین آپ کا پیارا انداز آپ کو گیم چینجر بناتا ہے'۔

فلم گیم چینجر کا اعلان فروری 2021 میں کیا گیا تھا اور اس کی شوٹنگ اکتوبر 2021 میں شروع کی گئی تھی۔ پروجیکٹ کے حوالے سے دیگر تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ لیکن اطلاع کے مطانق گیم چینجر میں رام چرن دوہرے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم سازوں نے اس فلم کی شوٹنگ بھارت کے مختلف مقامات پر کی ہے۔ اسے حیدرآباد، وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور پنجاب میں فلمایا گیا ہے۔گیم چینجر میں کیارا اڈوانی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ اسے تین زبانوں تیلگو، تمل، اور ہندی میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Ram Charan Birthday: رام چرن کی 38 ویں سالگرہ، والد چرنجیوی اور اداکارہ سمانتھا نے سالگرہ کی خاص مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.