ETV Bharat / entertainment

Ray Stevenson Passes Away: فلم آر آر آر کے اداکار رے اسٹیونسن کا اٹھاون سال کی عمر میں انتقال

مقبول فلم آر آر آر کے اداکار رے اسٹیونسن اتوار کو 58 سال کی عمر میں اٹلی میں انتقال کر گئے۔ اداکار کی موت کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

فلم آر آر آر کے اداکار رے اسٹیوینسن کا 58 سال کی عمر میں انتقال

author img

By

Published : May 23, 2023, 9:38 AM IST

Updated : May 23, 2023, 10:13 AM IST

لندن: ایس ایس راجامولی کی فلم 'آر آر آر' میں برطانوی افسر کا کردار ادا کرنے والے آئرش اداکار رے اسٹیوینسن کا اتوار کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ 58 سال کے تھے۔ اداکار کی موت کی وجہ یا اس کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوپائی ہے۔ انہیں فلم آر آر آر میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشہور مارول فلم تھور فرنچائز میں وولسٹیگ کا کردار ادا کیا تھا۔ آر آر آر کی ٹیم نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ خبر شیئر کی اور لکھا کہ ' ٹیم میں موجود ہم سب کے لیے یہ بے حد چونکا دینے والی خبر ہے، رے اسٹیوینسن آپ کی روح کو سکون ملے۔ آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے، سر سکاٹ'۔ اسٹیونسن نے ایس ایس راجامولی کی پیریڈ ایکشن ڈرامہ فلم آر آر آر میں منفی کردار ادا کیا اور اپنی اداکاری کے لیے زبردست ردعمل حاصل کیا۔

  • What shocking news for all of us on the team! 💔

    Rest in peace, Ray Stevenson.

    You will stay in our hearts forever, SIR SCOTT. pic.twitter.com/YRlB6iYLFi

    — RRR Movie (@RRRMovie) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسٹیونسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں ٹی وی شوز سے کیا اور پھر 2000 کی دہائی سے ہالی ووڈ فلموں میں ایکشن کردار ادا کرنے لگے۔ سال 2004 میں اینٹونی فاکوا کی ایڈونچر فلم کنگ آرتھر میں پہلی بار انہیں کوئی بڑا فلمی کردار ادا کرنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے ڈیگونیٹ کا کردار ادا کیا۔ سال 2008 میں اسٹیونسن نے مارول فلم، پنیشر: وار زون میں ایک مرکزی کردار ادا کیا۔ اپنی موت سے پہلے اسٹیونسن نے آنے والی ایکشن ایڈونچر لمیٹڈ سیریز، احسوکا میں کام کیا۔ اس میں انہوں نے Baylan Skoll کا کردار ادا کیا ہے۔

Last Updated : May 23, 2023, 10:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.