ETV Bharat / entertainment

Raveena Tandon receives Padma Shri: روینہ ٹنڈن کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا، ایس ایس راجامولی کے ساتھ تصویر شیئر کی - روینہ ٹنڈن کو پدم شری ایوارڈ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھارت کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزا پدم شری سے نوازا۔

روینہ ٹنڈن کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 12:05 PM IST

نئی دہلی: اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بدھ کو راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں صدر دروپدی مرمو نے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود رہے۔ روینہ ٹنڈ نے اس اعلیٰ اعزاز کے لیے منتخب کیے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ' میں فخر اور شکر گزار محسوس کر رہی ہوں۔ حکومت ہند کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے تعاون، میری زندگی، میرے جنون اور میرے مقصد کو تسلیم کیا۔ سنیما اور فنون نے مجھے نہ صرف فلم انڈسٹری میں تعاون دینے کی اجازت دی بلکہ اسے بھی آگے مجھے کر گزرنے کی ہمت دی۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سینما کے آرٹ اینڈ کرافٹ کے اس سفر میں میری رہنمائی کی ۔ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں میرا ہاتھ تھاما اور ان تمام لوگوں کا جو مجھے اوپر سے دیکھ رہے ہیں۔ میں اپنے والد کی مقروضہ ہوں'۔ Raveena Tandon receives Padma Shri

اس کے علاوہ ٹنڈن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس یادگار دن کی تصویریں شیئ رکیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' محبت اور جشن کا دن، پدم شری 23'۔ پہلی چند تصاویر میں کے جی ایف 2 کی اداکارہ کو راشٹرپتی بھون میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ آر آر آر کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی اور اپنے بچوں اور شوہر انیل تھڈانی کے ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ آخری دو تصویروں میں وہ صدر مرمو سے پدم شری ایوارڈ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ٹنڈن نے بالی ووڈ میں موہرا، میں کھلاڑی تو اناری، ستہ، شول جیسے کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں پین انڈیا بلاک بسٹر فلم کے جی ایف 2 میں اپنی اداکاری کے لیے کافی پذیرائی ملی۔ روینہ اگلی بار سنجے دت، پارتھ سمتھن، اور خوشحالی کمار کے ساتھ آنے والی رومانوی کامیڈی فلم گھڑچڑی میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے پاس پٹنہ شکلا بھی ہے۔

مزید پڑھیں:روینہ ٹنڈن کے گاڑی کے سامنے آیا شیر، اداکارہ نے شیئر کی ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.