بالی ووڈ کے معروف اداکار اور جواں دلوں کی دھڑکن رنویر سنگھ آج 37 برس کے ہوگئے۔ چھ جولائی 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام جگجیت سنگھ بھونانی اور ماں کا نام انجو بھونانی ہے۔ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے جس کا نام ریتیکا بھونانی ہے۔ رنویر سنگھ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔ رنویر نے ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، ممبئی، اس کے علاوہ، انڈیانا یونیورسٹی، امریکہ سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری بھی حاصل کی۔
امریکہ سے ممبئی واپس آنے کے بعد، انہوں نے کچھ سال اشتہارات میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کیا۔ اس کے بعد جنوری 2010 میں انہیں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم بینڈ باجا بارات میں آڈیشن دینے کا موقع ملا، جس میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ 'ڈیبیو اداکار' کا ایوارڈسے نوازے گئے۔ اس فلم کے بعد رنویر سنگھ کا شروع ہونے والا بالی ووڈ کا سفر کافی خوبصورت رہا، جس میں وہ اب تک اپنے مداحوں کو کئی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔
سال 2012 میں انہیں ایک بار پھر یش راج فلمز کی فلم 'لیڈیز ورسیز رکی بہل' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ رنویر کی تیسری فلم 'لٹیرا' ریلیز ہوئی۔ فلم نے باکس آفس پر اوسط کامیابی حاصل کی، لیکن ان کی اداکاری کو شائقین نے کافی پسند کیا۔
یو این آئی