حیدرآباد: فلمساز روہت شیٹی نے اپنی اگلی فلم سرکس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہوں گے۔ فلم میں رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئیں گے رنویر اور روہت نے فلم کا پہلا لک سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل فلم سمبا اور سوریاونشی میں رنویر سنگھ روہت شیٹی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم سرکس 2022 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹائیگر شراف کی فلم گنپتھ بھی اس موقع پر ریلیز ہوگی۔ Cirkus First Poster Release
فلم سرکس کا اعلان بہت پہلے ہی کیا جاچکا تھا۔ اب فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ فلم سے رنویر کا پہلا لک بھی جاری کر دیا ہے۔ فلم کا پہلا لک جاری کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے لکھا ہےکہ 'دی شو بیگنز کرسمس 2022'۔ وہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آنے کے بعد رنویر کے مداحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ Ranveer Singh First Look From Cirkus
واضح رہے کہ سرکس اس سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹائیگر شراف اور کریتی سینن کی فلم 'گنپتھ' بھی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ ایسے میں باکس آفس پر رنویر سنگھ اور ٹائیگر شراف کی فلموں کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا۔ وہیں رنویر سنگھ کی فلم 'جئیش بھائی زوردار' 13 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ شالنی پانڈے نظر آئیں گی، جو اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔