حیدرآباد: رنویر سنگھ نے پیر کو مشہور ہیر اسٹائلسٹ درشن ییوالیکر کے سیلون کا افتتاح کیا۔ اس دوران اداکار کافی اچھے مزاج میں نظر آئے۔ وہیں اس ایونٹ سے اداکار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں فرش سے کچھ کچرا اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ لوگ اداکار کو یہ کرتے ہوئے دیکھ کر ناخوش ہیں اور اسے ایک پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ وہیں کچھ دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے معاملے میں رنویر، اپنی اداکار بیوی دیپیکا سے متاثر ہیں کیونکہ دیپیکا اکثر صفائی کو لے اپنے جنون کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں۔ Ranveer Singh Trolled
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
رنویر اس ایونٹ میں سادہ ٹی شرٹ، گرے ڈینم جینز اور کالے جوتے پہنے نظر آئے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے بالوں کو باندھ رکھا تھا۔ ایک ویڈیو میں انہیں فرش پر پڑے چھوٹے چھوٹے کچرے کو اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ رنویر کی اس ویڈیو کو ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'رنویر سنگھ کو کچرا پسند نہیں '۔
تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کیمرہ کے سامنے۔۔ لکھنا بھول گئے کیپشنز میں'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' ایسا لگتا ہے کہ وہ اس لمحے کی تصویر لینے آئے تھے اور خوش قسمتی سے کاغذ کے چند ٹکڑوں نے ان کی مدد کی'۔ ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' کچرا پسند نہیں ہے تو شہر میں بہت کچرا ہے وہ صاف کرو یہاں پر کیا اوور ایکٹنگ کر رہا ہے'۔ رنویر پر طنز کرتے ہوئے ایک صارف نے یہاں تک کہہ دیا کہ 'اوور ایکٹنگ کے 50 روپے کاٹو'۔۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ 'ہاں اسی لیے وہ دپیکا سے محبت کرتے ہیں، دیپیکا کو او سی ڈی ہے اس لیے'۔ ایک نےلکھا کہ ' کمنٹ سیکشن میں لوگ بہت بری اور منفی باتیں بولتے ہیں۔ اس کو او سی ڈی ہے اور اس نے پہلے بھی کئی بار انٹرویوز میں اس کا ذکر کیا ہے۔ آپ سب ایک بہت اچھے انسان کو اپنی بری باتوں سے ڈپریشن میں ڈال دو گے'۔