رنبیر کپور اور شردھا کپور لو رنجن کی آئندہ فلم 'تو جھوٹی میں مکار' کے نئے پوسٹر میں بے حد خوش نظر آرہے ہیں لیکن شردھا کپور کے انسٹاگرام کیپشن کو پڑھ کر لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ دراصل آج شردھا کپور نے اپنی آئندہ فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس رومانوی کامیڈی فلم کا ٹریلر 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا اور ساتھ ہی اس پوسٹر کا عجیب سا کیپشن بھی لکھا۔ لو اور راہل مودی کی فلم تو جھوٹی میں مکار 8 مارچ 2023 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔Tu Jhoothi Main Makkaar trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
تین سال بعد بڑے پردے پر نظر آنے والی شردھا نے دلچسپ کیشپن کے ساتھ فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ 'تصویر میں موجود اشیاء اتنی قریب نہیں ہے جتنی وہ نظر آرہی ہے۔ تو جھوٹی میں مکار کا ٹریلر 23 جنوری کو 1 بجے ریلیز کیا جائے گا'۔ اس پوسٹر میں جہاں اداکارہ ایک پیلے رنگ کے خوبصورت ڈریس میں نظر آرہی ہیں وہیں رنبیر گلابی شرٹ اور ڈینم میں نظر آرہے ہیں۔ دونوں اس پوسٹر میں بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔ لیکن شردھا کے ذریعہ دیے گئے کیپشن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ فلم میں اتنے خوش نہیں جتنے وہ اس پوسٹر میں نظر آرہے ہیں۔
مداح نئی جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت پرجوش تھے۔ ایک مداح نے شردھا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایک ہی فریم میں میری 2 سب سے پسندیدہ اداکاری کرنے والی شخصیات... صرف زبردست!!'۔ ایک اور مداح نے کہا کہ 'ہم بہت پرجوش ہیں!! کیا کیمسٹری'۔ وہیں اداکار نصرت بھروچا، جو لو کے پچھلے کئی پروجیکٹس کا حصہ رہی ہیں، اس پوسٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے دل والا ایموجی شیئر کیا ہے۔
اس فلم کو لو رنجن کی پروڈکشن ہاؤس لو فلمز اور انکور گرک پروڈیوس کر رہے ہیں اور فلم کو گلشن کمار اور بھوشن کمار نے پیش کیا ہے۔ ڈمپل کپاڈیہ اور بونی کپور بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ ڈائریکٹر کے طور پر لو کی آخری فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی تھی، سال 2018 میں آئی یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی تھی جس میں کارتک آرین، سنی سنگھ اور نصرت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہیں شردھا کو آخری بار گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم بھیڑیا کے گانے ٹھمکیشوری میں ایک کیمیو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور بطور مرکزی اداکار والی ان کی آخری فلم باغی 3 تھی جو سال 2020 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکار رنبیر کپور کو گزشتہ سال دو فلموں میں دیکھا گیا تھا جس میں سمشیرا اور برہمسترا پارٹ ون۔ شیوا شامل ہے۔