ETV Bharat / entertainment

Animal new release date: رنبیر کپور کی فلم اب اس دن سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی - رنبیر کپور کی فلم

فلم اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، بابی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسے ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز کیا جائے گا۔ وہیں فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کی ریلیز تاریخ ملتوی کردی ہے۔

رنبیر کپور کی فلم اب اگست کے بجائے اس دن سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 1:36 PM IST

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اینیمل کی ریلیز تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ فلم رواں سال 11 اگست کو سنیماگھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب سندیپ نے بتایا ہے کہ اس ایکشن تھرلر فلم کو ایک نئی تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم اب اس سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ Animal new release date

پیر کو ٹویٹر پر سندیپ نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور بتایا کہ' ہم 11 اگست کو فلم کیوں ریلیز نہیں کر پا رہے ہیں؟ اس کی واحد وجہ معیار ہے۔ یہ ایک عام جواب ہے، یہ عام جواب ہوسکتا ہے لیکن اس کی وجہ صرف معیاری ہے اچھے معیار کا کام دکھانا۔۔۔ مثال کے طور پر، فلم میں سات گانے ہیں، جب سات گانے پانچ زبانوں میں بنائے جائیں تو یہ 35 گانے بن جاتے ہیں۔ 35 گانے، انہیں لکھنے کے لیے مختلف گیت نگار، گانے کے لیے مختلف گلوکار کی ضرورت ہے ۔اس لیے اس میں تھوڑا زیادہ وقت لگے گا'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے حال ہی میں احساس ہوا ورنہ میں پری ٹیزر ریلیز نہ کرتا۔ پری ٹیزر پر مثبت ردعمل ظاہر کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ پری ٹیرز فلم کا حصہ نہیں ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ یہ فلم کا ہی ایک حصہ ہے'۔

سندیپ نے مزید کہا کہ' فلم کے گانوں کی طرف واپس آتے ہیں۔ ہم نے ہندی میں جس طرح کے شاندار گیت لکھے ہیں مجھے تمام مختلف زبانوں میں اسی قسم کے گیت لکھنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے مجھے واقعی میں توانائی اور وقت خرچ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم مختلف زبانوں میں بھی شاندار گیت فلم میں شامل کر پائییں۔ جب فلم کے گانے مختلف زبانوں میں ریلیز ہوں گے تب میں یہ احساس نہیں دلانا چاہتا کہ یہ ہندی کی ڈب کی گئی تمل فلم ہے، یا ہندی کی ڈب کی گئی تیلگو فلم ہے۔ یہ بالکل علاقائی سنیما ہی لگنا چاہیے کہ نہ کہ ڈب فلم ۔ اس کے لیے ہمیں زیادہ وقت کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسری وجہ نہیں ہے۔ ہمیں فلم کی ریلیز کے لیے جو اچھی تاریخ ملی ہے وہ اس سال کی یکم دسمبر کی تاریخ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اینیمل کو ویڈیو، آڈیو کے لحاظ سے بہترین کوالٹی کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ سندیپ نے اس فلم کو 'بڑی فلم' قرار دی۔ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ 'رنبیر کپور کا ایک بڑا روپ دیکھنے کے لیے یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں آئیں'۔

فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بابی دیول، ترپتی ڈمری اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ اینیمل یکم دسمبر کو ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہوگی۔ اسے بھوشن کمار اور کرشن کمار کی ٹی سیریز، مراد کھیتانی کے سنے ون اسٹوڈیوز اور پرانے ریڈی وانگا کی بھدرکالی پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.