ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor on Shamshera Failure: رنبیر کپور نے کمزور کہانی کو شمشیرا فلم کی ناکامی کا سبب بتایا - شمشیرا کیوں ناکام ہوئی

رنبیر کپور نے اپنی آخری ریلیز ہوئی فلم شمیشرا کی ناکامی کی وجہ بتائی ہے۔ رنبیر نے بتایا کہ ان کی فلم شمیشرا باکس آفس پر کیوں کامیاب نہیں ہوئی۔Ranbir Kapoor on Shamshera Failure

رنبیر کپور نے شمشیرا کی کمزور کہانی کو فلم کی ناکامی کی وجہ بتائی

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 11:54 AM IST

حیدرآباد: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'برہمسترا' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ رنبیر اور عالیہ اس فلم سے پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ ایسے میں دونوں دن رات فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہ فلم کل یعنی 9 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ حال ہی میں رنبیر کپور کی فلم 'شمشیرا' ریلیز ہوئی، جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی۔ 'برہمسترا' کی پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے شمشیرا کے فلاپ ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے فلم کے ناکامی کی وجہ بھی بتائی ہے۔Ranbir Kapoor on Shamshera Failure

'شمشیرا' فلاپ کیوں ہوئی؟

دہلی میں پروموشن کے دوران رنبیر کپور نے فلم کی کمزور کہانی کو شمشیرا کے فلاپ ہونے کی سب سے اہم وجہ قرار دی۔ رنبیر نے کہا کہ اگر ہم فلموں میں اچھی کہانیاں بتائیں گے تب ہی ناظرین اسے پسند کریں گے۔ فلم میں ہر طرح کے جذبات کو اہمیت ملنی چاہیے اور اگر کہانی میں یہ سب نہیں ہے تو فلم کا چلنا مشکل ہے۔

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلموں کے بائیکاٹ کی ٹرینڈ کی وجہ سے باکس آفس پر ایک کے بعد ایک فلمیں ناکام ہورہی ہیں۔ برہمسترا کی ٹیم کو بھی ڈر ہے کہ کہیں فلم کی حالت 'شمشیرا' جیسی نہ ہو۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں برہمسترا کو لوگوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں چند ہندو تنظیموں نے فلم کے مرکزی اداکار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو اجین کے مہاکالیشور مندر کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

یہ فلم رنبیر اور عالیہ کے لیے بے حد خاص ہے، پہلی وجہ یہ ہے کہ اس فلم میں رنبیر عالیہ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ وہیں فلم میں شاہ رخ خان کا کیمیو اور فلم کی کہانی بے حد دلچسپ لگ رہی ہے۔فلم کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ بھی شروع ہوگی۔ اب عالیہ اور رنبیر کی قسمت کا فیصلہ 9 ستمبر کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:Hindu Groups Protest Against Alia- Ranbir: گائے پر دیا گیا برسوں پرانا بیان رنبیر کپور کے لیے بنا مصیبت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.