ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor on Raha: رنبیر کپور نے راحہ کے بارے میں کہا 'میری بیٹی یہ نہ کہے کہ اس کی کوئی تصویر نہیں لیتا'

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 11:03 AM IST

اداکار رنبیر کپور نے پاپرازی کلچر پر بات کی اور کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش عام والدین کی طرح کرنا چاہتے ہیں۔

رنبیر کپور نے راحہ کے بارے میں کہا' میری بیٹی یہ نہ کہے کہ اس کی کوئی تصویر نہیں لیتا'

اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ پاپرازی کلچر ایک حقیقت ہے جس کا سامنا آج کے دور کی ہر مشہور شخصیت کو ہے اور وہ اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ بھی اس حقیقت کے دائرے میں آتی ہیں۔ رنبیر کپور نے کہا کہ بطور والدین ان کو اپنی بیٹی راحہ کی پرائیوسی کا خیال ہے اور وہ اس کی ہرممکن حفاظت کرنے کی کوشش کریں گے۔ Ranbir Kapoor on Raha

کرینہ کپور کے شو 'واٹ ویمن وانٹ' میں جب کرینہ نے رنبیر سے پوچھا کہ پاپرازی کے دور میں ایک مشہور شخصیت ہوتے ہوئے والدین بننا کیسا ہے۔ رنبیر نے کہا کہ 'ہم یقینی طور پر اس عہدے پر بیٹھ کر یہ نہیں کہنا چاہتے کہ یہ مت کرو، وہ مت کرو۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم دونوں اداکار ہیں اور لوگ ہماری زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ہماری تصویر لینا چاہتے ہیں۔ جب تیمور پیدا ہوا تو میڈیا نے جس طرح کی توجہ ان کی طرف دکھائی وہ ناقابل یقین تھی۔ ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی بھی صنعت نے ایسا دیکھا ہے، جب ایک بچے کو اتنی توجہ مل رہی ہو'۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپریل 2022 میں شادی کی اور نومبر 2022 میں بیٹی راحہ کے والدین بنے۔ رنبیر نے کہا کہ جوڑے کی خواہش ہے کہ ان کی بیٹی کی پرورش 'نارمل' ہو اور وہ اسے کسی چیز کے لیے قید نہیں کرنا چاہتے۔

رنبیر نے اس شو میں یہ بھی کہا کہ ان کی بیٹی راحہ کو یہ نہیں لگنا چاہیے کہ تیمور اور جیہ کو میڈیا کی جانب سے جتنی توجہ مل رہی ہے، اسے وہ نہیں ملا۔ رنبیر کہتے ہیں کہ 'لہذا والدین کے طور پر، ہم اس (راحہ کی پرائیویسی) کو جتنا ممکن ہو سکے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہم صرف اس کی سب والدین کی طرح عام پرورش کرنا چاہتےہیں۔ جب وہ اسکول جائے تو اسے ایسا محسوس نہ ہوکہ وہ دوسرے بچوں سے مختلف ہے۔ اس کی بھی زندگی نارمل ہو۔ اس کے علاوہ کوئی اصول نہیں کہ ہم صرف ایک طرح سے اس کی پرورش کرنا چاہتے ہیں۔ راحہ کو یہ کہتے ہوئے بڑا نہیں چاہیےاور 4-5 سال بعد وہ یہ کہہے کہ ' وہ مجھے کلک کیوں نہیں کرتے'؟ اسے یہ بھی نہیں کہنا چاہیے۔ کیا ہوگا اگر وہ ایک دن آکر یہ کہہ کہ ' دیکھو جیہ اور تیمور کی کتنی تصویریں کھینچی جارہی ہیں اور میری تو کوئی تصویر ہی نہیں لے رہا'۔

جس پر کرینہ نے جواب دیا کہ ' ایسا نہیں ہوگا، لیکن اصل میں سیف اور میں نے بھی فیصلہ کیا تھا کہ ہم بہاؤ کے ساتھ چلیں گے. لیکن ہمیشہ وہ ایک چیز ہوتی ہے، کہ 'یہ فلاں ہے اور فلاں کی بیٹی یا بیٹا ہے'۔ ہم پر ہمیشہ ایک نگاہ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے ان کی پرائیوسی پر حملے کرنے پر پاپرازی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جب چند فوٹوگرافروں نے ان کی تصاویر اس وقت کلک کیں جب وہ اپنے گھر کے اندر آرام کر رہی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد انہیں فلم انڈسٹری میں اپنے ہم عصروں کی طرف سے بہت پذیرائی ملی تھی۔ انوشکا شرما، جانوی کپور، ارجن کپور، کرن جوہر، سوارا بھاسکر، اور دیگر عالیہ کی حمایت میں سامنے آئے اور اس واقعے کو 'شرمناک' اور 'ناگوار' قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.