فلم برہمسترا کو ریلیز ہوئے دو ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی بھی فلم کے مرکزی اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ زور و شور سے فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار آیان مکھرجی سمیت فلم کے مرکزی اداکار فلم کی تشہیر کے لیے کوئی موقع نہیں گنوا رہے ہیں۔ خاص طور پر آج نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر آیان اور رنبیر نے ممبئی کے ایک سنیما ہال کا دورہ کر مداحوں کو سرپرائز دیا۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ مداح رنبیر کو دیکھ کر خوش تو ہوئے وہیں اداکارہ سے ملنے کی جلد بازی میں بھیڑ بے قابو ہوگی۔ Ranbir Kapoor Viral Video
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
جہاں کچھ مداحوں نے رنبیر کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کی وہیں دوسروں نے رنبیر سے بات چیت کی۔ بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی، جس کی وجہ سے کچھ لوگ گر گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پرجوش شائقین کا ایک گروپ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش میں بیریکیڈز پر گرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ یہ دیکھ کر پہلے رنبیر چونک گئے لیکن بعد میں وہ جلدی سے مداحوں کے پاس پہنچے اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کرنے لگے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور رنبیر کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' عوام کو اس طرح کی تقریب کے دوران محتاط رہنے کی ضرورت ہے'، جبکہ ایک اور صارف نے رنبیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ' رنبیر آپ سے محبت ہے'۔
اس ویڈیو میں رنبیر کپور سیاہ رنگ کے لباس میں بے حد اچھے لگے رہے ہیں۔ جبکہ آیان مکھرجی نے سفید ٹی شرٹ اور چیکیرٹ شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔
9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم برہمسترا پارٹ ون: شیوا کو اسٹار اسٹوڈیوز، دھرما پروڈکشنز، پرائم فوکس، اور اسٹار لائٹ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ، برہمسترا میں ناگارجن اکینینی، امیتابھ بچن، مونی رائے بھی ہیں۔ وہیں شاہ رخ خان نے ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم عالیہ اور رنبیر کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور کو اگلی بار سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل میں اداکار رشمیکا مندانا کے ساتھ دیکھا جائے گا۔ اس کے بعد وہ شردھا کپور کے ساتھ لو رنجن کی فلم میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:Alia Bhatt on Brahmastra Reviews عالیہ بھٹ نے برہمسترا کو ملے منفی تجزیے پر ردعمل کا اظہار کیا