ETV Bharat / entertainment

Ranbir Kapoor Dance Video Viral: رنبیر کپور نے شاہ رخ خان اور ریتک روشن کے گانوں پر ڈانس کیا، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 12:41 PM IST

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے پنجاب میں اپنی آئندہ فلم 'اینیمل' کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ پارٹی میں شاہ رخ خان کی فلم 'دل سے' کے گانے 'چھیاں چھیاں' اور ریتک روشن کی فلم کے گانوں کے دھنوں پر رقص کیا۔ اداکار کو 'ایک پل کا جینا' اور 'دہلی والی گرل فرینڈ' کے گانوں پر بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

رنبیر کپور نے شاہ رخ خان اور ریتک روشن کے گانوں پر ڈانس کیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور جلد ہی رومانوی کامیڈی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں نظر آئیں گے۔ رنبیر اور ان کی ٹیم نے حال ہی میں سندیپ ریڈی کی آنے والی فلم 'اینیمل' کا پنجاب شیڈول مکمل کیا ہے۔ فلم کی ریپ اپ پارٹی میں رنبیر کو 'چھیاں چھیاں' سے لے کر 'ایک پل کا جینا' تک کے گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ رنبیر کے ایک فین پیج نے انسٹاگرام پر رنبیر کپور کے ڈانس کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ Ranbir Kapoor Dance Video Viral

رنبیر کپور یونیورس کے فین پیج نے اداکار کی ایک کے بعد کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ اس ویڈیو میں رنبیر سفید ٹی شرٹ اور کالی پینٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس لباس پر کالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ رنبیر نے اپنی ہٹ فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی' کے گانے 'دلی والی گرل فرینڈ' پر بھی ڈانس کیا۔ جب وہ رقص کر رہے تھے تو عملے کے ارکان سیٹ پر تالیاں بجا رہے تھے اور سیٹی بجا رہے تھے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'اینیمل' کی بات کریں تو رنبیر پہلی بار ساؤتھ کی اداکارہ رشمیکا مندانا کے مقابل نظر آئیں گے۔ فلم میں رنبیر کے علاوہ بابی دیول، انیل کپور اور ترپتی ڈمری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ منالی میں بھی کی گئی ہے۔

اس گانے کے بعد رنبیر شاہ رخ خان کی فلم 'چھیاں چھیاں' کے ہک اسٹیپ کرتے نظر آئے۔ اس دوران اداکار نے زمین پر بیٹھ کر بالکل اسی طرح ڈانس کیا جیسا کہ شاہ رخ خان نے ٹرین کے اوپر بیٹھ کر چھیاں چھیاں پر ڈانس کیا تھا۔ اس کے علاوہ رنبیر کو ریتک روشن کے گانے 'ایک پل کا جینا' پر بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ رنبیر کا یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رنبیر اپنی خوش مزاج طبیعت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ اپنی دلکش مسکراہٹ اور ڈانس مووز سے وہاں موجود لوگوں کے دل جیتتے ہوئے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:Ranbir Kapoor's Valentine's Day message: ویلینٹائن ڈے پر رنبیر کپور کا اپنی اہلیہ اور بیٹی کے نام ایک خاص پیغام، ویڈیو وائرل

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.