ETV Bharat / entertainment

Animal Release Postponed رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی ریلیز ملتوی

فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اداکار رنبیر کپور اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل اب 11 اگست کو ریلیز نہیں ہوگی۔

Animal Release Postponed
Animal Release Postponed
author img

By

Published : Jul 2, 2023, 1:25 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'اینیمل' کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ فلم کے ان کے فرسٹ لک پوسٹر اور پری ٹیزر نے ان کے مداحوں کے جوش پیدا کر دیا ہے۔ تاہم، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے لیے مداحوں کو اب اور انتظار کرنا پڑے گا۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل 11 اگست کو ریلیز نہیں ہوگی۔ رنبیر کپور کی ایکشن اور تھرلر فلم اینیمل کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ فلم پہلے 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اینیمل میں انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا بھی لیڈ رول میں ہیں۔

فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹ کیا، ’’ایکسکلوزیو… اینیمل یوم آزادی ویک اینڈ پر نہیں آرہی۔ اداکار رنبیر کپور اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل اب 11 اگست کو ریلیز نہیں ہوگی۔ ہاں، فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 72 Hoorain Trailer Out:سنسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود 72 حوریں کا ٹریلر ڈیجیٹل طور پر ریلیز

اگرچہ ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے لیکن ذرائع کے مطابق اس کی وجہ پوسٹ پروڈکشن کا کچھ نامکمل کام ہے۔ حالانکہ باضابطہ طور پر ریلیز ڈیٹ ملتوی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ فلم اب یکم دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اگر یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوتی تو اس کا مقابلہ 'گدر 2' اور 'او ایم جی 2' سے ہوتا۔

یو این آئی مع مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.