ETV Bharat / entertainment

Ranbir-Alia Wedding: رنبیر کپور کی بارات کرشنا راج بنگلے سے نکلے گی - رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ہلدی

بدھ کے روز عالیہ بھٹ کے ہاتھوں میں رنبیر کے نام کی مہندی لگ گئی ہے اور اب مداحوں کو بے چینی سے عالیہ کی رنبیر سے شادی کا انتظار ہے۔ رنبیر کی بارات کرشنا راج بنگلہ سے ان کی رہائش گاہ واستو جائے گی۔

رنبیر کپور کی بارات  کرشنا راج بنگلے سے نکلے گی

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 12:50 PM IST

عالیہ بھٹ کے لیے یہ سال خوشیوں اور نعمتوں سے بھرا ہوا ثابت ہے۔ سال کے شروع میں ہی انہوں نے فلم گنگوبائی کاتھیاواڑی میں شاندار اداکاری کرکے فلم کو سپرہٹ بنادیا اور اسی سال وہ اپنی محبت رنبیر کپور کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ جہاں بدھ کے روز عالیہ بھٹ کے ہاتھوں میں مہندی لگی وہیں آج پورے ملک کی توجہ عالیہ اور رنبیر کی شادی پر مرکوز ہے۔ بھٹ اور کپور خاندان 14 اپریل کو ہونے والی اس جوڑے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ رنبیر کپور کی بارات ممبئی کے ٹونی پالی ہلس میں واقع کرشنا راج بنگلے سے رنبیر کی رہائش گاہ واستو تک جائے گی۔

واضح رہے کہ رنبیر اور عالیہ شادی کے بعد کرشنا راج بنگلے میں رہیں گے۔ یہ عمارت ابھی زیر تعمیر ہے اور اس کا نام رنبیر کپور کے دادا اور آنجہانی ادکار راج کپور کی اہلیہ کرشنا کے نام پر رکھا گیا ہے۔ کرشنا راج بنگلے اور واستو کے درمیان کم از کم دو کلومیٹر کا ہی فاصلہ ہے۔

اطلاع کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج دوپہر کے تقریبا دو بجے شادی کے سات پھیرا لیں گے۔ آپ کو یہ بھی بتادیں کہ آج ہی دونوں دولہا اور دلہن کو ہلدی بھی لگایا گیا ہے، یہ تقریب رنبیر کے رہائش گاہ واستو میں منعقد ہوئی تھی۔

سال 2016 میں رنبیر چیمبور میں واقع کپور خاندان کے آبائی گھر سے واستو میں منتقل ہوئے تھے۔ واستو کا انٹیریر ڈیزائن گوری خان نے کی ہے۔ یہ بھی بتادیں کہ کرشنا راج بنگلے اور واستو کے درمیان جتنے بھی درخت ہیں انہیں برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ 14 اپریل کو پولیس اہلکاروں کے ایک دستہ کو بھی تعینات کیا جائے گا تاکہ بارات آسانی سے ایک دوسرے سے دوسری جگہ نقل و حرکت کرسکےْ

مزید پڑھیں: Ranbir-Alia wedding: عالیہ بھٹ اور رنبیر کی شادی کی تقریب میں پہنچیں کرینہ اور کرشمہ کپور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.