نئی دہلی: رامائن کی اداکارہ دیپیکا چھیکلیا کو بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ریل ویڈیو شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ دیپیکا نے ہدایت کار رامانند ساگر کی مقبول ٹی وی سیریز رامائن میں سیتا کا کردار ادا کیا تھا۔ رامائن کی ریلیز کو تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن لگتا ہے کہ ناظرین دیپیکا کو گلیمرس اوتار میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔Ramayan's Sita Trolled for Video
انسٹاگرام پر دیپیکا چھیکلیا نے ایک ٹرانزیشن ریل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' تبدیلی اور ٹرانسفارمیشن'۔ اس ویڈیو میں تجربہ اداکار کو نائٹ سوٹ سے سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں اپنا روپ بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیپیا کے ذریعہ ویڈیو شیئر کرنے کے فورا بعد جہاں چند مداحوں نے اداکارہ کے پوسٹ کو پسند کیا اور دل والا ایموجی شیئر کیا۔ وہیں کچھ مداحوں نے اس ریل ویڈیو کو پسند نہیں کیا اور رامائن اداکارہ کی سخت تنقید شروع کردی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ایک صارف نے لکھا کہ ' یہ سب آپ پر اچھا نہیں لگتا'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' آپ کی ہر گھر میں پوجا ہوتی ہے سیتا ماتا پھر ایسا اوتار کیوں'۔ دیگر صارف نے لکھا کہ ' سیتا جیسے مہذب کردار کے مطابق یہ نامناسب لگ رہا ہے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' آپ کو سب سیتا ماتا کے روپ میں دیکھتے ہیں پھر کبھی ایسے غلط پوسٹ مت شیئر کرنا'۔
دیپیکا نے ہدایت کار رامانند ساگر کی مقبول ٹی وی سیریز رامائن میں اداکار ارون گوول (رام) اور سنیل لہڑی (لکشمن) کے ساتھ سیتا کا کردار ادا کیا۔ شو نے ناظرین کو اتنا متاثر کیا کہ اتنے برسوں بعد بھی مداح ارون اور دیپیکا کو حقیقی بھگوان رام اور سیتا مانتے ہیں اور ان کا آشیرواد بھی لیتے ہیں۔
اس سے قبل بھی دیپیکا کو اپنے لباس کے لیے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دیپیکا کو حال ہی میں ہدایت کار کرن رازدان کی فلم ہندوتوا: چیپٹر ون میں دیکھا گیا تھا جو 7 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: رامائن کے 'راون' اروند ترویدی کا انتقال