ETV Bharat / entertainment

Ram Gopal Varma on Rajamouli رام گوپال ورما کا راجامولی پر مزاحیہ ٹویٹ، کہا 'فلمساز کو مارنے والے گروپ کا حصہ' - رام گوپال ورما راجامولی کو مارنے والے گروپ کا حصہ

فلمساز رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر ایک 'راز' افشاں کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم سازوں کے ایک 'قاتل اسکوارڈ' کا حصہ ہیں جو ایس ایس راجامولی کو مارنا چاہتے ہیں۔ رات گئے اپنے اس سنسنی خیز ٹویٹس سے رام گوپال ورما نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

رام گوپال ورما کا راجامولی پر مزاحیہ ٹویٹ

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:35 PM IST

ممبئی: ہدایتکار رام گوپال ورما اپنے مزاحیہ انداز اور بے باکی کے لیے جانے جاتے ہیں حال ہی میں انہوں نے کئی ٹویٹس کرتے ہوئے فلمساز ایس ایس راجامولی کی انوکھے انداز میں تعریف کی ہے۔ رام گوپال ورما نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ حسد کی وجہ سے آر آر آر کے ہدایتکار کو مارنے کے لیے فلمسازوں کے ایک 'قاتل اسکوارڈ' کا حصہ ہیں۔ ایک ٹویٹ میں رام گوپال ورما نے راجامولی سے کہا کہ وہ اپنی سیکورٹی بڑھا دیں۔Ram Gopal Varma on Rajamouli

رام گوپال ورما نے ٹویٹر پر 28 ویں کریٹکس چوائس ایوارڈ سے جمیز کیمرون اور راجامولی کی بات چیت کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے اس ویڈیو کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ' دادا صاحب پھالکے سے لے کر اب تک، خود راجامولی سمیت بھارتی سنیما کی تاریخ میں بھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک بھارتی ہدایتکار کسی دن اس لمحے سے گزرے گا'۔

  • From Dada Sahab Phalke onwards till now , no one in the history of Indian cinema including @ssrajamouli could have imagined that an Indian director someday will go through this moment https://t.co/85gosw66qJ

    — Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) January 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلم ستیہ کے ہدایتکار نے اپنے اگلے ٹویٹ میں بھی راجامولی کی تعریف کی اور لکھا کہ ' راجامولی، آپ نے بنیادی طور پر کے آصف، جس نے مغل اعظم بنائی سے لے کر رمیش سپی تک جنہوں نے شعلے بنائی اور آدتیہ چوپڑا، کرن جوہر اور بھارت کے بھنسالی تک سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور میں اس کے لیے آپ کی چھوٹی انگلی چومنا چاہتا ہوں'۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اور جناب راجامولی، براہ کرم اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کریں کیونکہ بھارت میں فلمسازوں کا ایک گروپ جنہوں نے خالص حسد کی وجہ سے آپ کو مارنے کے لیے ایک قاتل اسکوارڈ تشکیل دی ہے، جس کا حصہ میں بھی ہوں ۔۔ میں اس راز کو اس لیے پھیلا رہا ہوں کیونکہ میں نے چار بوتل پی رکھی ہے'۔ اب یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

  • And sir @ssrajamouli , please increase ur security because there is a bunch of film makers in india who out of pure jealousy formed an assassination squad to kill you , of which I am also a part ..Am just spilling out the secret because I am 4 drinks down

راجامولی کی فلم آر آر آر نے بہترین اوریجنل گانے کے لیے بھارت کا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتا۔ فلم میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر مرکزی کرداروں میں ہیں جبکہ عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن نے بھی خصوصی کردار ادا کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ranveer's Bold Photoshoot: رام گوپال ورما، رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.