ETV Bharat / entertainment

Ram Charan's wife Upasana Baby Shower رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے اپنے بیبی شاور کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی - رام چرن اور اپاسنا بیبی شاور

فلم آر آر آر کے اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کامینینی نے انسٹاگرام پر اپنے خوبصورت بیبی شاور کی جھلک شیئر کی، جس کا انعقاد انہوں نے دبئی میں کیا۔ اس جوڑے نے اپنے قریبی اورعزیزوں کے ساتھ بیبی شاور کی یہ شاندار تقریب منائی۔

رام چرن کی اہلیہ اپاسنا نے اپنے بیبی شاور کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 3:54 PM IST

حیدرآباد: اداکار رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کامینینی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ اپاسنا نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ اپنے بیبی شاور تقریب کی ایک جھلک شیئر کی۔ بدھ کے روز اپاسنا نے اس تقریب کی ایک ویڈیوز شیئر کی جس میں ان دونوں کے کئی خاص لمحات کو قید کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں اپاسنا اور رام چرن دونوں کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی اس جوڑے کو ایک ساتھ کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔Ram Charan's wife Upasana Baby Shower

اپاسنا کو اپنی دوستوں کے ساتھ بھی پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپاسنا نے لکھا کہ ' میں آپ کی لاجواب محبت کی قدر کرتی ہوں، شکریہ بہترین بیبی شاور کے لیے سندوری ریڈی اور انوشپالا کامینینی، میری دو پیاری بہنیں'۔ یہ خوبصورت بیبی شاور تقریب کا انعقاد دبئی کے ساحل سمندر پر منعقد کیا گیا۔

کیک سے لے کر تقریب کی سجاوٹ تک ان کے بیبی شاور تقریب کی ہر چیز بے حد خوبصورت تھی ۔ اس موقع کے لیے اپاسنا نے سفید ڈریس کا انتخاب کیا وہیں رام چرن سفید قمیض اور پینٹ میں زیب تن نظر آئے۔ اس جوڑے نے تقریب میں خوبصورت وقت گزارا۔

اپاسنا نے حال ہی میں شادی کے دس سال بعد حاملہ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ ان دونوں کا باہمی فیصلہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اہل خانہ اور معاشرے کے شدید دباؤ کے باوجود وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ رام چرن اور اپاسنا کی شادی کو دس سال ہو چکے ہیں اور وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ جوڑے نے مارچ میں امریکہ میں اپنا بے بی مون بھی منایا۔

مزید پڑھیں:Ram Charan to Become Father رام چرن اور ان کی اہلیہ اپاسنا کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.