ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی اب ازدواجی زندگی میں داخل ہوچکے ہیں۔ 7 فروری کو جوڑے نے جیسلمیر کے شاہی سوریا گڑھ محل میں قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کے موجودگی میں شادی کی۔ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کو زندگی کی نئی شروعات کے لیے ڈھیروں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اب سدھارتھ اور کیارا کو ساؤتھ کے سپر اسٹار اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم 'آر آر آر ' کے اداکار رام چرن، ساؤتھ کے تجربہ کار ڈائریکٹر ایس۔ شنکر اور تجربہ کار کوریوگرافر گنیش اچاریہ نے خاص انداز میں شادی کی مبارکباد دی ہے۔Ram Charan Wishes Sid- Kiara
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
آپ کو بتا دیں کہ ساؤتھ اداکار رام چرن اور کیارا اڈوانی نے ایس۔ شنکر کی نئی فلم آر 15 میں نظر آنے والے ہیں۔ رام چرن اور کیارا اڈوانی اس پین انڈیا فلم میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے والے ہی۔ اب فلم کی پوری ٹیم نے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایس شنکر، گنیش اچاریہ اور رام چرن سمیت فلم R15 کی پوری ٹیم جوش و خروش کے ساتھ سدھارتھ اور کیارا کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس ویڈیو میں سب کے چہرے پر بڑی مسکراہٹ ہے اور ہر کوئی پھولوں کی بارش کر رہا ہے۔ رام چرن کسی وجہ سے اپنی ساتھی اداکارہ کیارا کی شادی میں نہیں جا سکے جبکہ ان کی اہلیہ اپاسنا حاملہ ہونے کی وجہ سے شادی میں نہیں جا سکیں۔ تاہم جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے سےمعذرت بھی کی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ 12 فروری کی رات سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے بالی ووڈ ستاروں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں گوری خان، کرن جوہر، وکی کوشل، ورون دھون، آدتیہ رائے کپور، اننیا پانڈے، سہانا خان، شانایا کپور، شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کپور، ودیا بالن، آرین خان، وویک اوبرائے اور اجے دیوگن نے گلیمرس انداز میں شرکت کی اور جوڑے کو مبارکباد دی۔ اب سدھارتھ اور کیارا کی شادی کے استقبالیہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کی رونق