ETV Bharat / entertainment

RRR Success Party: فلم آر آر آر کے سکیس پارٹی میں پہنچیں راکھی ساونت، دیکھیں ویڈیو - راکھی ساونت آر آر آر کی سکسیس پارٹی میں

ممبئی میں منعقد ہوئی آر آر آر کی سکیس پارٹی میں اداکارہ راکھی ساونت نے بھی شرکت کی۔ اس پارٹی میں اداکارہ کو فلم کے مرکزی اداکار رام چرن اور جونئیر این ٹی آر سے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ RRR Success Party

فلم آر آر آر کے سکیس پارٹی میں پہنچیں راکھی ساونت، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 5:11 PM IST

اداکارہ راکھی ساونت جو اکثر اپنے مزاحیہ اور بے باک انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ممبئی میں فلم آر آر آر کی سکسیس پارٹی میں شرکت کی۔ اداکاروں سے سجی اس پارٹی میں راکھی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رام چرن اور جونئیر این ٹی آر کے ساتھ بات چیت کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی، رام چرن اور جونئیر این ٹی آر سے بات کرتے رہی ہیں اور انہیں فلم کی کامیابی پر مبارکباد دے رہی ہیں۔Ram Charan and Jr NTR's response to Rakhi Sawant

اس ویڈیو میں راکھی، رام چرن سے درخواست کرتے ہوئے پوچھتی ہیں کہ 'کیا ہم میرے ساتھ ناٹو ناٹو نغمہ پر ڈانس کریں گے؟ چونکہ رام چرن ایک بھیڑ سے گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس لیے وہ راکھی سے بڑی شائستگی سے کہتے ہیں کہ وہ ناچ نہیں سکتے'۔ Rakhi Sawant at RRR success party

سینکڑوں لوگوں سے گھرے ہوئے جونئیر این ٹی آر بھی اس ویڈیو میں راکھی ساونت کے ساتھ ایک سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ راکھی نے اداکار کو بھی فلم آر آر آر کی کامیابی کی مبارکباد دی۔ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سب سے مشہور ستاروں کا یہ عاجزانہ انداز لوگوں کی کافی توجہ حاصل کر رہا ہے اور مداح سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس ویڈیو میں بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر راکھی ساونت کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر کرن کے اس انداز کو دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا۔

مزید پڑھیں: RRR ₹1000 cr Success Bash: فلم آر آر آر کی کامیابی پر منعقدہ پارٹی میں عامر خان کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.