حیدرآباد: اکشے کمار کی فلم 'رکشا بندھن' 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس موقع پر اکشے کمار اور فلم میں بنی ان کی بہنیں بھی نوابوں کے شہر لکھنؤ پہنچ گئی ہیں۔ یہاں اکشے کمار نے اپنی تمام آن اسکرین بہنوں کو رکھشا بندھن کی شاپنگ کروائی اور اداکار نے اپنے لیے لکھنوی کرتہ بھی خریدا۔ جس کی اکشے کمار نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ غور طلب ہے کہ اکشے کمار فلم کے ڈائریکٹر آنند ایل رائے اور اپنی آن اسکرین بہنوں کے ساتھ فلم 'رکشا بندھن' کی تشہیر کے لیے لکھنؤ پہنچے ہیں۔Raksha Bandhan Promotion
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اکشے کمار نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج لے آیا اپنی بہنوں کو نوابوں کے شہر لکھنؤ شاپنگ کرانے، لگے ہاتھ اپنی بھی تھوڑی شاپنگ کرلی'۔اکشے کمار کے مداح اس پوسٹ کو بہت پسند کر رہے ہیں اور اسے رکھشا بندھن کے تہوار سے جوڑ کر جذباتی ہو رہے ہیں۔
اکشے کمار کی اس پوسٹ کو اب تک 8 لاکھ سے زائد مداح پسند کر چکے ہیں اور کئی مداحوں نے اس پوسٹ پر ہارٹ ایموجی بھی شیئر کی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
آپ کو بتاتے چلیں کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رکشا بندھن 11 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں اکشے کمار چار بہنوں کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اکیلے ہی ان سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اکشے کمار کے کندھوں پر ان چاروں بہنوں کی تعلیم اور شادی کی ذمہ داری ہے، جو فلم میں آپ کو نظر آئے گی۔
واضح رہے کہ 'بچن پانڈے' کی ناکامی کے بعد اب اکشے کمار ایک بار پھر فلم رکھشا بندھن سے باکس آفس پر قسمت آزامانے جا رہے ہیں۔